خام تیل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ، 116 ڈالر فی بیرل سے بھی اوپر پہنچی قیمت
نئی دہلی، 7 اپریل (ہ س)۔ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگی بحران اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو وارننگ کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے جس نے قیمتوں کو نئی ریکارڈ سطح پر دھکیل دیا ہے۔ منگل کو بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قی
خام تیل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ، 116 ڈالر فی بیرل سے بھی اوپر پہنچی قیمت


نئی دہلی، 7 اپریل (ہ س)۔ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگی بحران اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو وارننگ کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے جس نے قیمتوں کو نئی ریکارڈ سطح پر دھکیل دیا ہے۔

منگل کو بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کے فیوچر کنٹریکٹس جو مئی کی ڈیلیوری کے لیے طے شدہ تھے — 4.14 (یا 3.7 فیصد) بڑھ کر 116.55 ڈالرفی بیرل تک پہنچ گئے۔ دریں اثنا، جون کے لیے برینٹ کروڈ کے معاہدے کی قیمت 1.5 فیصد اضافے کے ساتھ 111.40 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

مشرق وسطیٰ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے برینٹ کروڈ کی قیمت میں 60 فیصد سے زائد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق خام تیل کی قیمتیں بین الاقوامی منڈی میں سپلائی کی پیچیدہ صورت حال اور آبنائے ہرمز کے ارد گرد موجود غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے بڑھ رہی ہیں جو توانائی کی برآمدات کے لیے ایک اہم سمندری راستہ ہے۔ تاجر رسد میں ممکنہ رکاوٹوں اور مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات کے حوالے سے فکر مند ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande