
شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار میں نچلی سطح سے ریکوری کا رجحان، دباو کے باوجود سینسیکس اور نفٹی کی صورتحال میں سدھار
نئی دہلی، 07 اپریل (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار آج ابتدائی کاروبار کے دوران بڑی گراوٹ کے بعد نچلی سطح سے ریکوری کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھی کمزوری کے ساتھ ہوئی تھی۔ بازار کھلتے ہی سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس بڑی گراوٹ کا شکار ہو گئے۔ حالانکہ تھوڑی دیر بعد ہی خریداروں نے خریداری شروع کر دی، جس سے ان دونوں انڈیکس کی چال میں سدھار ہونے لگا۔ صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 0.28 فیصد اور نفٹی 0.37 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔
آج صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد شیئر بازار کے سرکردہ شیئروں میں سے ہنڈالکو انڈسٹریز، وپرو، او این جی سی، بجاج فائنانس اور کول انڈیا کے شیئر 3.28 فیصد سے لے کر 0.72 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب، میکس ہیلتھ کیئر، انٹر گلوب ایوی ایشن، ایٹرنل، مہندرا اینڈ مہندرا اور آئشر موٹرز کے شیئر 2.65 فیصد سے لے کر 1.86 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔
ابھی تک کے کاروبار میں شیئر بازار میں 2,649 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 1,387 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے، جبکہ 1,262 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 11 شیئر خریداری کی حمایت سے سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری جانب 19 شیئر فروخت کے دباو میں سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 14 شیئر سبز نشان میں اور 36 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آ رہے تھے۔
بی ایس ای کا سینسیکس آج 372.49 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 75,734.36 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کی شروعات ہوتے ہی یہ انڈیکس 824.44 پوائنٹس گر کر 73,282.41 پوائنٹس کی سطح تک آ گیا۔ اس کے فوراً بعد خریداروں نے خریداری کا زور بنا دیا، جس سے اس انڈیکس کی چال میں سدھار ہونے لگا۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 204.27 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 73,902.58 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔
سینسیکس کی طرح ہی این ایس ای کے نفٹی نے آج 129.55 پوائنٹس ٹوٹ کر 22,838.70 پوائنٹس کی سطح سے کاروبار کی شروعات کی۔ بازار کھلتے ہی یہ انڈیکس 248.95 پوائنٹس گر کر 22,719.30 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ اس کے بعد خریداروں نے خریداری شروع کر دی، جس سے اس انڈیکس نے ریکوری شروع کر دی۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد نفٹی 84.80 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 22,883.45 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔
ہندوستھان سماچار
--------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن