فیفا ورلڈ کپ 2026: سوفی اسٹیڈیم کے ملازمین نے مطالبات پورے نہ ہونے پر ممکنہ ہڑتال کا انتباہ دیا
لاس اینجلس، 7 اپریل (ہ س)۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 سے پہلے، لاس اینجلس کے سوفی اسٹیڈیم میں تقریباً 2,000 فوڈ سروس ورکرز کی نمائندگی کرنے والی یونین نے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ یونین کا مطالبہ ہے کہ یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کو ٹورنام
Sports-Football-FIFAWorldCup-SoFiStadium


لاس اینجلس، 7 اپریل (ہ س)۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 سے پہلے، لاس اینجلس کے سوفی اسٹیڈیم میں تقریباً 2,000 فوڈ سروس ورکرز کی نمائندگی کرنے والی یونین نے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ یونین کا مطالبہ ہے کہ یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کو ٹورنامنٹ کے دوران ورلڈ کپ کے انعقاد سے دور رکھا جائے ورنہ کارکن ہڑتال پر جا سکتے ہیں۔

یونائٹڈ ہیئرلوکل 11، جو اس اسٹیڈیم میں باورچیوں، سرورز اور بارٹینڈرز کی نمائندگی کرتا ہے، نے پیر کو کہا کہ ورلڈ کپ قریب آنے کے باوجود ملازمین کے پاس ابھی تک کوئی لیبر معاہدہ نہیں ہے۔

یونین نے فیفا اور اسٹیڈیم کے مالک کرونکے اسپورٹس اینڈ انٹرٹینمنٹ کو تین اہم مطالبات پیش کیے ہیں۔ ان میں آئی سی ای اور بارڈر پٹرول کے کسی بھی کردار کے بارے میں عوامی یقین دہانی، یونین کے ملازمین کی ملازمتوں اور کام کے حالات کا تحفظ اور مہمان نوازی کے کارکنوں کے لیے کفایتی رہائش کے لیے حمایت شامل ہے۔

امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی کے قائم مقام ڈائریکٹر ٹاڈ لائنز نے حال ہی میں کہا تھا کہ آئی سی ای ورلڈ کپ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ یونینوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس بیان سے لاس اینجلس میں کارکنوں اورشائقین کی حفاظت متاثر ہو سکتی ہے۔

فیفا کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ سوفی اسٹیڈیم کی انتظامیہ نے کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ یونین نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ٹورنامنٹ کے دوران مصنوعی ذہانت اور آٹومیشن کے استعمال کی وجہ سے عملے کو ملازمتوں سے فارغ نہ کیا جائے۔

یونین نے لاس اینجلس، خاص طور پر انگل ووڈ کے علاقے میں ہاو¿سنگ کے بڑھتے ہوئے اخراجات کے بارے میں بھی تشویش کا اظہار کیا ہے اور افرادی قوت کی ہاو¿سنگ فنڈنگ، قلیل مدتی کرائے پر کنٹرول اورکفایتی رہائش اور تارکین وطن خاندانوں کے تحفظ کے لیے ٹیکس اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

یونین کے شریک صدر کرٹ پیٹرسن نے ایک باضابطہ بیان میں کہا کہ فیفا اور اس کے کارپوریٹ اسپانسرز ایونٹ سے اربوں ڈالر کمائیں گے لیکن ایونٹ کو کامیاب بنانے والے کارکنوں کو نظر انداز کر رہے ہیں۔

یونین کا کہنا ہے کہ لاس اینجلس کو میزبان شہر کے طور پر منتخب کرنے کے بعد سے اس نے کئی بار فیفا سے ملاقات کی درخواست کی ہے، لیکن اسے نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ غور طلب ہے کہ لاس اینجلس کے سوفی اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ کے آٹھ میچ کھیلے جانے والے ہیں، جس میں پہلا میچ 12 جون کو امریکہ اور پیراگوئے کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande