سابق واڈا صدر کریگ ریڈی کا 84 برس کی عمر میں انتقال
سابق واڈا صدر کریگ ریڈی کا 84 برس کی عمر میں انتقال نئی دہلی، 07 اپریل (ہ س)۔ عالمی اینٹی ڈوپینگ ایجنسی (واڈا) کے سابق صدر کریگ ریڈی کا 84 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے پیر کو ان کے انتقال کی تصدیق کی، تاہم م
عالمی اینٹی ڈوپینگ ایجنسی واڈا کے سابق صدر کریگ ریڈی


سابق واڈا صدر کریگ ریڈی کا 84 برس کی عمر میں انتقال

نئی دہلی، 07 اپریل (ہ س)۔ عالمی اینٹی ڈوپینگ ایجنسی (واڈا) کے سابق صدر کریگ ریڈی کا 84 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے پیر کو ان کے انتقال کی تصدیق کی، تاہم موت کی وجہ ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ کریگ ریڈی کھیل کی انتظامیہ میں ایک بااثر شخصیت رہے اور انہوں نے اولمپک تحریک اور ڈوپنگ کے خلاف عالمی لڑائی میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ 2013 میں واڈا کے صدر بنے تھے اور اپنے دورِ اقتدار کے دوران روس کے ڈوپنگ تنازعہ پر ان کے موقف نے کافی سرخیاں حاصل کیں۔

ریڈی نے 2012 لندن اولمپک کی میزبانی حاصل کرنے کی بولی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے بیڈمنٹن کو 1992 بارسلونا اولمپک کھیلوں میں شامل کرانے میں بھی نمایاں تعاون دیا۔ ورلڈ ایتھلیٹکس کے صدر سیبسٹین کوئے نے ریڈی کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنا رہنما، صلاح کار اور قریبی دوست بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ریڈی کو اولمپک کھیلوں کا کافی علم اور تجربہ تھا، جسے انہوں نے ہمیشہ دوسروں کے ساتھ شیئر کیا۔

ریڈی کا دورِ اقتدار 2016 ریو اولمپک سے پہلے روس کے ریاستی سرپرستی میں ہونے والے ڈوپنگ اسکینڈل کی وجہ سے کافی چیلنجنگ رہا۔ واڈا کی جانب سے روس کی پوری ٹیم پر پابندی لگانے کی سفارش کی گئی تھی، لیکن آئی او سی اور اس کے صدر تھامس باک نے اس کی مخالفت کی۔ آخر کار فیصلہ کھیلوں کی فیڈریشنز پر چھوڑ دیا گیا کہ وہ روسی کھلاڑیوں کی شرکت پر فیصلہ لیں۔

آئی او سی کی موجودہ صدر کرسٹی کوونٹری نے ریڈی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کی شفافیت اور کھلاڑیوں کی ترقی میں ان کا تعاون آنے والی نسلوں تک یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے انہیں کھیلوں کی دیانتداری کا سچا محافظ قرار دیا۔ اسکاٹ لینڈ کے ریڈی کو 2006 میں ’نائٹ‘ کے خطاب سے نوازا گیا تھا۔ وہ 1994 میں آئی او سی کے رکن بنے اور 2021 میں اعزازی رکن بنائے گئے۔ آئی او سی نے اعلان کیا ہے کہ سوئٹزرلینڈ کے لوزان میں واقع ہیڈ کوارٹر میں ان کے احترام میں تین دنوں تک جھنڈا سرنگوں رہے گا۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande