
ننگبو (چین)، 07 اپریل (ہ س)۔ ہندوستان کی مکسڈ ڈبلز جوڑی دھرو کپیلا اور تنیشا کرسٹو نے بیڈمنٹن ایشیا چمپئن شپ 2026 میں شاندار کارکردگی کے ساتھ ملک کی امیدوں کو زندہ رکھا، جبکہ دیگر دو ہندوستانی جوڑی پہلے راونڈ میں ہی باہر ہوگئیں۔دھرو کپیلا اور تنیشا کرسٹو نے تھائی لینڈ کے فوانات ہوربنلوکیٹ اور بینیاپا ایمسارڈ کو 21-14، 11-21، 21-15 سے ہرایا۔ ہندوستانی جوڑی نے 51 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں غیر معمولی صبر اور جارحیت کا مظاہرہ کیا۔ایک اور میچ میں روہن کپور اور گڈے روتھویکا شیوانی کو آٹھویں سیڈ ملائیشین جوڑی گوہ سون ہواٹ اور لائی شیون جیمی سے 13-21، 19-21 سے شکست ہوئی۔ ہندوستانی جوڑی نے دوسرے گیم میں زبردست واپسی کی کوشش کی لیکن تجربہ کار ملائیشین جوڑی نے 34 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں سیدھے گیمز میں کامیابی حاصل کی۔اس کے علاوہ اشیت سوریا اور امروتھا پرموتیش کی جوڑی بھی پہلے راونڈ کی رکاوٹ کو عبور کرنے میں ناکام رہی۔ وہ ملائیشیا کے وونگ تیان سی اور لم چیو سین کے ہاتھوں 16-21، 15-21 سے ہار گئے۔ ہندوستانی جوڑی نے 31 منٹ کے میچ میں سخت مقابلہ کیا، لیکن اہم لمحات میں دباو برقرار رکھنے میں ناکام رہے۔اب سنگلز مقابلے بدھ سے شروع ہوں گے، جس میں بھارت کے اسٹار کھلاڑی پی وی سندھو اور لکشیا سین اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan