اے ایم یو میں شعبہ آرتھوڈانٹکس کے چیئرپرسن کے طور پر پروفیسر محمد طارق کی تقرری
علی گڑھ، 07 اپریل(ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں پروفیسر محمد طارق کو ڈاکٹر زیڈ اے ڈینٹل کالج کے شعبہ آرتھوڈانٹکس اینڈ ڈینٹو فیشل آرتھوپیڈکس کا چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی تقرری 8 اپریل 2026 سے تین سال کی مدت کے لیے عمل میں آئی ہے۔ ایک ممتاز
پروفیسر محمد طارق


علی گڑھ، 07 اپریل(ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں پروفیسر محمد طارق کو ڈاکٹر زیڈ اے ڈینٹل کالج کے شعبہ آرتھوڈانٹکس اینڈ ڈینٹو فیشل آرتھوپیڈکس کا چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی تقرری 8 اپریل 2026 سے تین سال کی مدت کے لیے عمل میں آئی ہے۔ ایک ممتاز ماہرِ تعلیم اور معالج کے طور پر پروفیسر طارق کو آرتھوڈانٹکس کے شعبے میں تدریس، تحقیق اور کلینیکل خدمات کا دو دہائیوں سے زائد کا تجربہ حاصل ہے۔ انہوں نے اپنے وسیع تحقیقی کام کے ذریعے اس میدان میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں، اور ان کے متعدد تحقیقی مقالات قومی و بین الاقوامی جرائد میں شائع ہو چکے ہیں، جن میں آرتھوڈانٹک بایومیکانکس، کرینیوفیشل مورفولوجی، پیریوڈونٹل صحت اور ڈینٹل سائنس میں ابھرتے ہوئے مواد پر تحقیق شامل ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ گریجویٹ تحقیق کی بنیاد پر”اینٹے گونیل نوچ اینڈ اِٹس چورِلیشن وِد کرینیو فیشیل مارفولوجی“ کے موضوع پر ایک مونوگراف بھی تصنیف کی، جو کرینیوفیشل مطالعات میں ان کی ابتدائی علمی دلچسپی کی عکاسی کرتی ہے۔

پروفیسر طارق نے متعدد قومی وبین الاقوامی کانفرنسوں، بشمول ایشین پیسیفک آرتھوڈانٹک کانفرنس اور ات ای ای ڈی سی، دبئی، میں سرگرم شرکت کی اور تحقیقی مقالات پیش کیے۔ ان کی علمی سرگرمیوں میں مختلف اداروں میں بطور بیرونی ممتحن خدمات انجام دینا اورعلمی جرائد کے اداراتی بورڈز میں رکن کی حیثیت سے حصہ لینا بھی شامل ہے۔ اپنی تحقیقی خدمات کے علاوہ، انہوں نے اہم تدریسی اور انتظامی ذمہ داریاں بھی نبھائی ہیں، جن میں انڈین ڈینٹل ایسوسی ایشن جیسے پیشہ ورانہ اداروں میں قائدانہ کردار شامل ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande