پولیس انکاونٹر میں زہر خورانی کا شاطر ملزم گرفتار، پستول، کارتوس اور نقدی برآمد
جونپور، 7 اپریل (ہ س)۔ اترپردیش کے جونپورمیں شاہ گنج پولیس نے پیر کی رات دیر گئے انکاو¿نٹر کے دوران زہر خورانی کرکے لوٹ مار کرنے والے ایک شاطر بدمعاش کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول، کارتوس اور 9000 روپے نقدی برآمد ہوئی ہے۔ تاہ
POISONER-ARRESTED-IN-ENCOUNTER


جونپور، 7 اپریل (ہ س)۔ اترپردیش کے جونپورمیں شاہ گنج پولیس نے پیر کی رات دیر گئے انکاو¿نٹر کے دوران زہر خورانی کرکے لوٹ مار کرنے والے ایک شاطر بدمعاش کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول، کارتوس اور 9000 روپے نقدی برآمد ہوئی ہے۔ تاہم، اس کے تین ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔

گرفتار ملزم کی شناخت پنکج نشاد کے طور پر ہوئی ہے جو اعظم گڑھ ضلع کا رہنے والا ہے۔ یہ کارروائی سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کنور انوپم سنگھ کی ہدایت پر چلائی جارہی مہم کے تحت کی گئی۔ منگل کو اس سلسلے میں معلومات دیتے ہوئے سرکل آفیسر شاہ گنج اجیت سنگھ نے بتایا کہ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سٹی آیوش سریواستو کی قیادت میں پولیس ٹیم کو ایک مخبر سے اطلاع ملی تھی، جس کی بنیاد پر چریا موڑ ریلوے لائن کے قریب محاصرہ کیا گیا۔ انکاو¿نٹر کے دوران پنکج نشاد کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ اس کے قبضے سے 0.315 بور کا پستول، کارتوس اور 9000 روپے نقد برآمد ہوئے۔

پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ٹرینوں اور روڈ ویز بسوں سے اترنے والے مسافروں کو گاڑی کی سہولت کا جھانسہ دے کر اپنے فور وہیلر میں بیٹھالیتا تھا ۔ اس کے بعد انہیں نشہ آور چیز دے کر بیہوش کر دیتااور ان کا سامان لوٹ لیتا تھا۔ ملزم نے یہ بھی اعتراف کیا کہ برآمد کی گئی رقم 9000روپے 18 مارچ 2026 کو شاہ گنج روڈ ویز میں ایک بزرگ خاتون کو نشہ آور چیز کھلاکر لوٹی گئی رقم کا حصہ ہے۔ اس نے بتایا کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ پھر سے واردات کو انجام دینے کی کوشش میں تھا۔

زخمی ملزم کو علاج کے لیے شاہ گنج کمیونٹی ہیلتھ سینٹر بھیجا گیا ہے۔ پولیس مفرور ملزمان کی تلاش کر رہی ہے۔ بی این ایس ایکٹ اور آرمس ایکٹ کی دفعہ 3/25 کے تحت شاہ گنج پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande