ریزرو بینک کے گورنر کل صبح 10 بجے ایم پی سی جائزہ اجلاس کے نتائج کا اعلان کریں گے
نئی دہلی، 7 اپریل (ہ س)۔ مغربی ایشیا کے بحران کے درمیان، ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کی تین روزہ جائزہ میٹنگ دوسرے دن بھی جاری ہے۔ آر بی آئی کی مالیاتی پالیسی کمیٹی نے پیر کو اپنی میٹنگ شروع کی۔ میٹنگ کے فیصل
Monetary-Policy-Announcement-on-April-8-2026


نئی دہلی، 7 اپریل (ہ س)۔ مغربی ایشیا کے بحران کے درمیان، ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کی تین روزہ جائزہ میٹنگ دوسرے دن بھی جاری ہے۔ آر بی آئی کی مالیاتی پالیسی کمیٹی نے پیر کو اپنی میٹنگ شروع کی۔ میٹنگ کے فیصلوں کا اعلان ریزرو بینک کے گورنر سنجے ملہوترا بدھ کو صبح 10 بجے کریں گے۔

آر بی آئی نے منگل کو ایکس پوسٹ پر جاری ایک بیان میں کہا کہ مالیاتی پالیسی کا اعلان 8 اپریل 2026 کو ہونا ہے۔ مرکزی بینک نے کہا کہ گورنر سنجے ملہوترا بدھ کو صبح 10 بجے میٹنگ کے نتائج کا اعلان کریں گے۔

آر بی آئی کے گورنر سنجے ملہوترا کی صدارت میں ہونے والی میٹنگ ایک مشکل وقت پر ہو رہی ہے، کیونکہ عالمی کشیدگی اور تیل کی بڑھتی قیمتوں نے مرکزی بینک کے کام کو مزید پیچیدہ کر دیا ہے۔ آر بی آئی مغربی ایشیا کے بحران کے درمیان، رواں مالی سال 2026-27 کے لیے اپنی پہلی تین روزہ جائزہ میٹنگ کر رہا ہے، جو 8 اپریل تک جاری رہے گی۔ اقتصادی ماہرین کو توقع ہے کہ ریپو ریٹ 5.25 فیصد پر برقرار رہے گا۔

اقتصادی ماہرین کا خیال ہے کہ مرکزی بینک اپنی مالیاتی جائزہ میٹنگ کے دوران ریپو ریٹ کو 5.25 فیصد پر برقرار رکھے گا تاکہ بڑھتی ہوئی عالمی غیر یقینی صورتحال، خام تیل کی بلند قیمتوں اور کرنسی کے دباو¿ کے درمیان اقتصادی نقطہ نظر کا اندازہ لگایا جا سکے۔ یہ جائزہ اجلاس پالیسی سود کی شرح، ریپو ریٹ اور افراط زر کا تعین کرے گا۔

ریپو ریٹ کا مطلب

ریپو ریٹ وہ شرح سود ہے جس پر آر بی آئی بینکوں کو قلیل مدتی رقم قرض دیتا ہے۔ یہ براہ راست قرضوں، ای ایم آئی ، بچت اور سرمایہ کاری کو متاثر کرتا ہے۔ اس سے پہلے، فروری 2026 میں منعقدہ گزشتہ مالی سال کی آخری ایم پی سی میٹنگ میں ریپو ریٹ کو 5.25فیصد پر برقرار رکھا گیا تھا۔ تاہم، ریزرو بینک نے فروری 2025 سے اب تک ریپو ریٹ میں کل 1.25فیصد کی تخفیفکی ہے۔ آخری کٹوتی دسمبر 2025 میں ہوئی تھی، جب ریپو ریٹ کو 0.25فیصدکم کر کے5.25فیصد کر دیا گیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande