ایرانی پاسداران انقلاب کے مزید انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا ہے : اسرائیلی فوج
تل ابیب،07اپریل(ہ س)۔اسرائیلی فوج نے تہران کے اندر ایرانی پاسداران انقلاب کے ’مرکزی انفراسٹرکچر‘ کو نشانہ بناتے ہوئے نئے حملوں کا اعلان کیا ہے، جو ایران کے اندر شدید بم باری کے ایک دن کا حصہ ہیں۔فوج نے ایک بیان میں واضح کیا کہ فضائیہ نے ملٹری انٹیل
ایرانی پاسداران انقلاب کے مزید انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا ہے : اسرائیلی فوج


تل ابیب،07اپریل(ہ س)۔اسرائیلی فوج نے تہران کے اندر ایرانی پاسداران انقلاب کے ’مرکزی انفراسٹرکچر‘ کو نشانہ بناتے ہوئے نئے حملوں کا اعلان کیا ہے، جو ایران کے اندر شدید بم باری کے ایک دن کا حصہ ہیں۔فوج نے ایک بیان میں واضح کیا کہ فضائیہ نے ملٹری انٹیلی جنس ڈویڑن کی درست رہنمائی کے ساتھ پیر کے روز ایک اضافی حملہ مکمل کیا ہے، ان ضربوں میں پاسداران انقلاب سے وابستہ متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جن میں کمانڈ سینٹرز اور فوجی تنصیبات شامل ہیں۔بیان کے مطابق اہداف میں تہران میں ایک مرکزی مقام شامل تھا جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اسے ایران کے اندر شہریوں کو کچلنے کی ذمہ دار فورسز استعمال کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹر میں دیگر انفراسٹرکچر اور اس کی فضائیہ سے وابستہ تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔اسرائیلی فوج نے یہ بھی بتایا کہ یہ حملے اسرائیل کی طرف داغنے کے لیے ’تیار‘ بیلسٹک میزائلوں کے ذخیرہ اندوزی اور لانچنگ کے مقامات کے ساتھ ساتھ فضائی دفاعی نظام کی تیاری کے ایک مرکزی مقام کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ کیے گئے۔اس سے قبل اسرائیلی فوج نے تہران کے ہوائی اڈوں پر درجنوں طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو نشانہ بنانے کے علاوہ پیٹرو کیمیکل سیکٹر کی تنصیبات پر حملوں کا اعلان کیا تھا، اور ایران کے اندر تزویراتی فوجی صلاحیتوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کی تصدیق کی تھی۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande