گلوبل مارکیٹ سے ملے - جلے رجحانات، ایشیا میں بھی ملا -جلا کاروبار
نئی دہلی، 7 اپریل (ہ س)۔ عالمی بازاروں سے آج ملے- جلے رجحانات نظر آ رہے ہیں۔ امریکی بازار گزشتہ سیشن کے دوران مضبوطی کے ساتھ بند ہونے میں کامیاب رہے۔ تاہم، ڈاؤ جونز فیوچرز آج گراوٹ کے ساتھ کاروبار کر تا ہوا نظر آ رہا ہے ۔ یورپی بازاروں میں تعطیل ک
Global-Market-Trends


نئی دہلی، 7 اپریل (ہ س)۔ عالمی بازاروں سے آج ملے- جلے رجحانات نظر آ رہے ہیں۔ امریکی بازار گزشتہ سیشن کے دوران مضبوطی کے ساتھ بند ہونے میں کامیاب رہے۔ تاہم، ڈاؤ جونز فیوچرز آج گراوٹ کے ساتھ کاروبار کر تا ہوا نظر آ رہا ہے ۔ یورپی بازاروں میں تعطیل کی وجہ سے گزشتہ سیشن میں کوئی کاروبار نہیں ہوا۔ وہیں، ایشیائی بازاروں میں آج ملا- جلا کاروبار ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

مغربی ایشیا میں جاری جنگ کو روکنے کے لیے پیر کو اعلان کردہ دو امن تجاویز کی وجہ سے گزشتہ سیشن کے دوران امریکی مارکیٹ میں جوش کا ماحول رہا۔ اس کی وجہ سے وال اسٹریٹ کے انڈیکس فائدہ کے ساتھ بند ہوئے۔ ڈاؤ جونز انڈسٹریل ایوریج 165.21 پوائنٹس یعنی 0.36 فیصد اضافے کے ساتھ 46,669.88 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح ایس اینڈ پی 500 0.44 فیصد اضافے کے ساتھ 6,611.83 پوائنٹس کی سطحپر بند ہوا۔ اس کے علاوہ ،نیس ڈیک بھی 117.16 پوائنٹس یعنی 0.54 فیصد اضافے کے ساتھ 21,996.34 پر بند ہوا۔ جبکہ ایران کی طرف سے جنگ روکنے کی دونوں تجاویز کو مسترد کر دیئے جانے کی وجہ سے ، ڈاؤ جونز فیوچرز آج 0.15 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 46,601.01 پوائنٹس پرکاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

ایشیائی بازاروں میں آج ملا جلا کاروبار ہو رہا ہے۔ نو ایشیائی بازاروں کے انڈیکس میں سے پانچ سبز نشانمیں مضبوطی کے ساتھ کاروبارکر رہے ہیں، جبکہ تین انڈیکس گراوٹ کے ساتھ سرخ نشان میں ہیں۔ ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج میں تعطیل کی وجہ سے ہینگ سینگ انڈیکس میں کوئی اتار-چڑھاو ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا ہے۔

گفٹ نفٹی 152.50 پوائنٹس یعنی 0.66 فیصد گر کر 22,848.50 پوائنٹس کی سطح پرکاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.28 فیصد گر کر 4,958.44 پوائنٹس کی سطح پر ہے۔ اس کے علاوہ ، نکیئی انڈیکس 64.68 پوائنٹس یعنی 0.12 فیصد گر کر 53,349 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔

دوسری جانب ،کوسپی انڈیکس 0.22 فیصد اضافے کے ساتھ 5,462.05 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 0.28 فیصد کی چھلانگ لگا کر 1,458 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ تائیوان ویٹڈ انڈیکس میں آج اچھی تیزی نظر آ رہی ہے۔ فی الحال، یہ انڈیکس 485.02 پوائنٹس یعنی 1.49 فیصد اضافے کے ساتھ 33,057.45 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس کے علاوہ ،جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 0.42 فیصد کی چھلانگ لگا کر 7,019.08 پوائنٹس کی سطح پر اور شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.03 فیصد کی معمولی مضبوطی کے ساتھ 3,881.17 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande