اے ایم یو استاذ عمان میں بین الاقوامی کانفرنس میں بہترین مقالہ ایوارڈسے سرفراز
علی گڑھ، 07 اپریل(ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر لامے بن صابر کو عمان کی یونیورسٹی آف نزویٰ میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس برائے انٹیلیجنٹ سسٹمز اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اپلیکیشنز 2026میں بہترین مقال
ڈاکٹر لامے بن صابر


علی گڑھ، 07 اپریل(ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر لامے بن صابر کو عمان کی یونیورسٹی آف نزویٰ میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس برائے انٹیلیجنٹ سسٹمز اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اپلیکیشنز 2026میں بہترین مقالہ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ان کے ایوارڈ یافتہ مقالے میں مصنوعی ذہانت پر مبنی فیصلہ سازی میں شفافیت کی کمی سے پیدا ہونے والے مسائل کا جائزہ لیا گیا ہے۔

تحقیق میں اس بات کو اجاگر کیا گیا کہ اے آئی سسٹمز کو اکثر“بلیک باکس”کے طور پر دیکھا جاتا ہے، جس سے انتظامی اعتماد اور فیصلہ سازی کی مؤثریت متاثر ہوتی ہے۔ فیکلٹی آف مینجمنٹ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے ڈین پروفیسر ایم نوید خان اور شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کی چیئرپرسن پروفیسر سلمیٰ احمدنے ڈاکٹر لامے کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande