ممبئی کی تین بڑی ری ڈیولپمنٹ اسکیموں کے لیے ٹینڈر جاری، ہزاروں مکینوں کو فائدہ
ممبئی، 7 اپریل (ہ س)۔ ممبئی میں آدرش نگر، باندرہ ریکلیمیشن اورسردار ولبھ بھائی پٹیل نگر کی ری ڈیولپمنٹ اسکیموں کے لیے مہاڈا نے ریاستی منظوری کے بعد ٹینڈر جاری کر دیے ہیں، جن کے تحت 10 ہزار سے زائد فلیٹ مالکان کی دوبارہ آبادکاری کی جائے گی۔ ریاست
ممبئی کی تین بڑی ری ڈیولپمنٹ اسکیموں کے لیے ٹینڈر جاری، ہزاروں مکینوں کو فائدہ


ممبئی، 7 اپریل (ہ س)۔ ممبئی میں آدرش نگر، باندرہ ریکلیمیشن اورسردار ولبھ بھائی پٹیل نگر کی ری ڈیولپمنٹ اسکیموں کے لیے مہاڈا نے ریاستی منظوری کے بعد ٹینڈر جاری کر دیے ہیں، جن کے تحت 10 ہزار سے زائد فلیٹ مالکان کی دوبارہ آبادکاری کی جائے گی۔ ریاستی حکومت کی اعلیٰ سطحی کمیٹی سے منظوری ملنے کے بعد مہاڈا کے ممبئی بورڈ نے منگل کو ان تینوں منصوبوں کے لیے الگ الگ ٹینڈرز جاری کیے ہیں، جن کے تحت نجی ٹھیکیداروں کی تقرری کی جائے گی۔یہ منصوبے ورلی کے آدرش نگر، باندرہ کے باندرہ ریکلیمیشن اور اندھیری مغرب کے ایس وی پی نگر میں طویل عرصے سے زیر التوا تھے، جنہیں اب عملی شکل دینے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ منصوبے کے تحت آدرش نگر کے 863 فلیٹ مالکان کو 800 سے 2500 مربع میٹر تک کے مکانات فراہم کیے جائیں گے، جبکہ باندرہ ریکلیمیشن میں 4 ہزار سے زائد مکینوں کو بھی بڑے اور جدید مکانات دیے جائیں گے۔ان تینوں منصوبوں کے ذریعے مہاڈا کو بڑی تعداد میں اضافی مکانات حاصل ہوں گے، جنہیں بعد میں قرعہ اندازی کے ذریعے عام شہریوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق ان ری ڈیولپمنٹ منصوبوں سے مہاڈا کو 5 ہزار کروڑ سے زائد کا ریونیو حاصل ہونے کی توقع ہے۔ مہاڈا کے مطابق ٹینڈر جمع کرانے کا عمل بدھ سے شروع ہوگا اور اس کی آخری تاریخ 11 مئی مقرر کی گئی ہے۔ ٹینڈر کے بعد منتخب ڈویلپر منصوبے کا تفصیلی خاکہ تیار کرے گا، جس کی منظوری کے بعد ہی تعمیراتی کام کا آغاز کیا جائے گا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande