وزیراعلی ریونت ریڈی کا دورہ عادل آباد،ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد
حیدرآباد، 7 اپریل (ہ س)۔ریاستی وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے ضلع عادل آباد کی ہمہ جہت ترقی کے لیے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی و جنگلاتی علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور عادل آباد کو ہر میدان میں آگے بڑھایا جائے گا۔ بازار ہتن
وزیراعلی ریونت ریڈی کا دورہ عادل آباد،ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد


حیدرآباد، 7 اپریل (ہ س)۔ریاستی وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے ضلع عادل آباد کی ہمہ جہت ترقی کے لیے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی و جنگلاتی علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور عادل آباد کو ہر میدان میں آگے بڑھایا جائے گا۔ بازار ہتنور منڈل کے پپری گاؤں میں منعقدہ عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ عادل آباد کو پالامور کے مساوی ترقی دی جائے گی اور ترقیاتی امور میں سیاست کو دخل نہیں دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ ضلع میں تقریباً 1200 کروڑ روپے کے ترقیاتی کام جاری ہیں جبکہ ضلع نرمل میں 200 کروڑ روپے کی لاگت سے انٹیگریٹڈ اسکول کی منظوری دی گئی ہے۔ خواتین کےلیے مفت بس سفر کی سہولت فراہم کیے جانے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس مد میں حکومت اب تک 10 ہزار کروڑ روپے خرچ کرچکی ہے۔ اندراما ہاؤسنگ اسکیم کے تحت 22,500 کروڑ روپے خرچ کیے جارہے ہیں تاکہ غریبوں کو اپنے مکانات فراہم کیے جاسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو معیاری چاول فراہم کرنے کا مقصد غریبوں کے گھروں میں خوشحالی لانا ہے، جبکہ خواتین کو بسوں کی ملکیت دینے جیسے اقدامات بھی کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ جون میں ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا اورعادل آباد کوسیاحتی مرکزکے ساتھ ساتھ صنعتی طور پر بھی ترقی دی جائے گی، جس کےلیے اراضی کے حصول کاعمل جلد شروع کیاجائے گا۔ اسی طرح یونیورسٹی کے قیام کے لیے بھی زمین کی نشاندہی کی جارہی ہے۔ باسرمندر کی توسیع کے لیے ابتدائی طور پر225 کروڑ روپئے مختص کیے گئے ہیں اور ضرورت پڑنے پر مزید فنڈس فراہم کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ دریائے گوداوری کے پانی کواستعمال میں لاکرخطہ کی زمینوں کوزرخیزبنایا جائے گا۔ اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ ملو بھٹی وکرمارکا، وزیر جو پلی کرشنا راؤ سمیت دیگر وزراء اورعوامی نمائندے موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ کی آمد پر شاندار استقبال کیا گیا۔ آخر میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ حکومت کا اصل مقصد غریب عوام کی زندگیوں میں خوشحالی لانا اور ان کی آنکھوں میں خوشی دیکھنا ہے،اوراسی مقصد کے تحت ریاست میں ترقیاتی و فلاحی اقدامات جاری رہیں گے۔

۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande