
بریلی، 7 اپریل (ہ س)۔ خواتین سے موبائل فون، پرس اور ہینڈ بیگ چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ایک بدنام بدمعاش کو سبھاش نگر پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد منگل کی صبح گرفتار کرلیا۔ جوابی فائرنگ میںبدمعاش کی دونوں ٹانگوں میں گولی لگی اور اسے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
پولیس کے مطابق، گرفتار ملزم کی شناخت سنجے عرف سنجو عرف راگھو (24) ولد راجندر ساکن سوکالی گاو¿ں، تھانہ شاہی کے طور پر کی گئی ہے۔ اس نے اپنے ساتھی امت کے ساتھ مل کر عزت نگر، کینٹ اور سبھاش نگر علاقوں میں خواتین سے چیزیں چھیننے کی وارداتیں انجام دیں ۔ پولیس امت کی تلاش کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ 9 مارچ کو عزت نگر کے نینی تال روڈ ریلوے مارکیٹ کے قریب دو موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے ایک خاتون کا ہینڈ بیگ چھین لیا۔ اس کے بعد 12 مارچ کو چھاو¿نی کے علاقے میں بخارا موڑ کے قریب ایک خاتون کا پرس اس کے کندھے سے چھین لیا گیا۔ 13 مارچ کو سبھاش نگر علاقہ میں پراگ فیکٹری کے پاس اسکوٹی پر سوار ایک خاتون سے موبائل فون اور پرس چھین لیا گیا۔
ان واقعات کی تحقیقات کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ منگل کی صبح تقریباً 4 بجے، ایک مخبر نے اطلاع دی کہ ایک نوجوان بغیر نمبر پلیٹ کی یاماہاایف زیڈ موٹر سائیکل سے کرگینا چوکی علاقے میں گھوم رہا ہے۔ اس کے بعد پولیس نے فتح پور روڈ ایٹووا موڑ پر گھیرا بندی کر لی۔
پولیس کے مطابق، خود کو گھیرے میں دیکھ کربدمعاش نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی میں اس کی ٹانگ میں گولی لگی۔ ملزم کے قبضے سے ایک پستول، دو زندہ کارتوس، دو خالی کارتوس، بغیر نمبر پلیٹ کے ایک موٹر سائیکل، ایک سیم سنگ موبائل، 2500 روپے نقد اور دو آدھار کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔
ایس ایس پی انوراگ آریہ نے بتایا کہ خواتین سے سامان چھیننے کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے خلاف مسلسل کارروائی کی جارہی ہے۔ گرفتار ملزمان سے پوچھ گچھ میں اہم معلومات ملی ہیں۔ اس کے مفرور ساتھی کی تلاش کے لیے ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد