اے ایم یو میں ٹیمپورومینڈیبلر امراض کے علاج پر کلینیکل ورکشاپ کا انعقاد
علی گڑھ, 06 اپریل (ہ س)۔ ڈاکٹر ضیاء الدین احمد ڈینٹل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ پروستھوڈونٹکس نے انڈین پروستھوڈونٹک سوسائٹی، اترپردیش اسٹیٹ برانچ کے زیر اہتمام ’ٹیمپورومینڈیبلر امراض کے پروستھیٹک علاج‘ موضوع پر ایک کلینیکل ورکشاپ منعق
ڈینٹل کالج پروگرام


علی گڑھ, 06 اپریل (ہ س)۔

ڈاکٹر ضیاء الدین احمد ڈینٹل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ پروستھوڈونٹکس نے انڈین پروستھوڈونٹک سوسائٹی، اترپردیش اسٹیٹ برانچ کے زیر اہتمام ’ٹیمپورومینڈیبلر امراض کے پروستھیٹک علاج‘ موضوع پر ایک کلینیکل ورکشاپ منعقد کی جس میں سری وینکٹیشورا ڈینٹل کالج، چنئی کے پروفیسر رنگاراجن ویدانتھم بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔ انہوں نے ٹیمپورومینڈیبلر امراض کے کلینیکل مینجمنٹ پر لیکچر دیا اور ان کے مؤثر علاج کے عملی طریقے بھی بیان کیے۔

فیکلٹی آف میڈیسن کے ڈین پروفیسر محمد خالد اور ڈاکٹر زیڈ اے ڈینٹل کالج کے پرنسپل پروفیسر آر کے تیواری نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایسے امراض کے علاج میں جدید کلینیکل طریقوں کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

اس سے قبل آرگنائزنگ چیئرمین پروفیسر ابھینو گپتا نے حاضرین کا خیرمقدم کیا، جبکہ پروفیسر گیتا راجپوت نے موضوع کے سائنسی پس منظر پر روشنی ڈالی۔ ورکشاپ کا اختتام آرگنائزنگ سکریٹری اور انڈین پروستھوڈونٹک سوسائٹی، اتر پردیش اسٹیٹ برانچ کے صدر ڈاکٹر پنکج کھراڈے کے کلمات تشکر پر ہوا۔ کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی، لکھنؤکے پروفیسر پورن چند اور پروفیسر بلندر پرتاپ سنگھ نے پروفیسر رنگاراجن ویدانتھم کی عزت افزائی کی۔ پروگرام میں ڈاکٹر زیڈ اے ڈینٹل کالج، کے جی ایم یو لکھنؤ، سرسوتی ڈینٹل کالج لکھنؤ کے مندوبین سمیت نجی پریکٹیشنرز نے بھی شرکت کی۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande