ابتدائی کاروبار میں شیئر بازار پر دباؤ، سینسیکس اور نفٹی میں گراوٹ
نئی دہلی، 6 اپریل (ہ س)۔ گھریلو شیئر مارکیٹ آج ابتدائی کاروبار کے دوران اتار- چڑھاو¿ کے درمیان دباو¿ میں نظر آ رہا ہے۔ آج کے کاروبار کی ابتدا مضبوطی کے ساتھ ہوئی۔ تاہم، بازار کھلتے ہی خریدار اور فروخت کنندگان دوسرے پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش ک
Stock-Market-Early-Trade


نئی دہلی، 6 اپریل (ہ س)۔ گھریلو شیئر مارکیٹ آج ابتدائی کاروبار کے دوران اتار- چڑھاو¿ کے درمیان دباو¿ میں نظر آ رہا ہے۔ آج کے کاروبار کی ابتدا مضبوطی کے ساتھ ہوئی۔ تاہم، بازار کھلتے ہی خریدار اور فروخت کنندگان دوسرے پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کرنے لگے، جس کے نتیجے میں سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی نقل و حرکت میں اتار -چڑھاؤ ہونے لگا۔ صبح 10:00 بجے تک، سینسیکس 0.17 فیصد اور نفٹی 0.65 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ حصص بازار کے بڑے شیئروں ٹرینٹ لمیٹڈ، وپرو، ہنڈالکو انڈسٹریز، کول انڈیا اور ٹیک مہندرا 4.06 فیصد سے لے کر 1.45 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری طرف کوٹک مہندرا، ریلائنس انڈسٹریز، میکس ہیلتھ کیئر، انٹر گلوب ایوی ایشن اور سن فارماسیوٹیکلز 1.42 فیصد سے 1.23 فیصد کے اضافے کے ساتھ تجارت کر رہے تھے۔

اب تک کے کاروبار میں اسٹاک مارکیٹ میں 2,765 حصص میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 1,176 حصص منافع کمانے کے بعد سبز نشان میں کاروبارکر رہے تھےجبکہ 1,589 حصص خسارے کے بعد سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے ۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 11 شیئر خریداری کی حمایت سے سبز نشان میں رہے ۔ دوسری جانب، فروخت کے دباو¿ کے باعث 19 حصص سرخ نشان میں رہے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 17 حصص سبز نشان میں اور 33 شیئر سرخ نشان میں تجارت کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے ۔

بی ایس ای سینسیکس آج 157.98 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 73,477.53 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار شروع ہوتے ہی انڈیکس میں اتار -چڑھاو¿ آنا شروع ہوگیا۔ خریداری کی حمایت کے ساتھ، سینسیکس 73,588.75 پوائنٹس کی سطح تک چھلانگ لگا کر پہنچ گیا۔ تاہم، فروخت کے دباو¿ کی وجہ سے، یہ 72,790.49 پوائنٹس کی سطح پر گر گیا۔ صبح 10 بجے تک ٹریڈنگ کے بعد مارکیٹ میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان سینسیکس 518.10 پوائنٹس کے نقصان کے ساتھ 72,801.45 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح، این ایس ای کے نفٹی نے بھی آج 67.20 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 22,780.30 پوائنٹس کی سطح پر تجارت شروع کی۔ بازار کھلتے ہی خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان رسہ کشی کی وجہ سے یہ انڈیکس بھی اوپر نیچے جانے لگا۔ خریداری کی حمایت کے ساتھ، نفٹی نے 22,798.25 پوائنٹسکی سطح تک چھلانگ لگائی۔ تاہم فروخت کے دباو¿ کے باعث یہ انڈیکس 22,561.90 پوائنٹس کی سطح پر گر گیا۔ صبح 10 بجے تک ٹریڈنگ کے بعد، مارکیٹ میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان، نفٹی 148.65 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 22,564.45 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا تھا۔

اس سے پہلے، گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن جمعرات کو سینسیکس 185.23 پوائنٹس یعنی 0.25 فیصد بڑھ کر 73,319.55 کی سطح پر بند ہواتھا۔وہیں، نفٹی 33.70 پوائنٹس یعنی 0.15 فیصد بڑھ کر 22,713.10 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande