بھارت کا ورلڈ آرچری پیرا سیریز میں جلوہ ، 13 تمغوں کے ساتھ اسٹینڈنگ میں سرفہرست
نئی دہلی/بینکاک، 6 اپریل (ہ س): بھارتی پیرا تیر اندازوں نے بنکاک میں ہنڈ ئی ورلڈ آرچری پیرا سیریز میں شاندار کارکردگی کے ساتھ عالمی سطح پر اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ ہندوستانی ٹیم کل 13 تمغوں (7 گولڈ، 3 سلور، اور 3 برانز) کے ساتھ میڈل ٹیبل پر سرفہرس
بھارت کا ورلڈ آرچری پیرا سیریز میں جلوہ ، 13 تمغوں کے ساتھ اسٹینڈنگ میں سرفہرست


نئی دہلی/بینکاک، 6 اپریل (ہ س):

بھارتی پیرا تیر اندازوں نے بنکاک میں ہنڈ ئی ورلڈ آرچری پیرا سیریز میں شاندار کارکردگی کے ساتھ عالمی سطح پر اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ ہندوستانی ٹیم کل 13 تمغوں (7 گولڈ، 3 سلور، اور 3 برانز) کے ساتھ میڈل ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

22 رکنی ہندوستانی دستے نے ریکرو، کمپاو¿نڈ اور ڈبلیو1 زمروں میں حصہ لیا اور اپنی شاندار کارکردگی، عزم اور ناقابل یقین جذبے سے سب کو متاثر کیا۔ یہ کارکردگی عالمی پیرا تیر اندازی میں ہندوستان کے بڑھتے ہوئے قد کی عکاسی کرتی ہے۔

ہندوستان کی مہم کی قیادت کمپاو¿نڈ زمرے میں زبردست کارکردگی سے ہوئی، جہاں ٹیم نے تینوں ٹیم ایونٹس میں طلائی تمغے جیتے۔ شیتل دیوی اور پائل ناگ نے خواتین کے ٹیم ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتا۔ تومن کمار اور شیام سندر سوامی نے مردوں کے ٹیم ایونٹ میں سونے کا تمغہ جیتا۔ شیتل دیوی اور تومن کمار کی جوڑی نے بھی مکسڈ ٹیم ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتا۔

ریکور مردوں کی ٹیم مقابلے میں وجے سنڈی اور ہرویندر سنگھ نے طلائی تمغہ جیت کر بھارت کے فخر میں اضافہ کیا۔ ہندوستان نے انفرادی اور ٹیم مقابلوں میں کئی دوسرے تمغے جیت کر ایک تاریخی سنگ میل بھی حاصل کیا۔

اس مہم کی خاص بات کمپاو¿نڈ خواتین کے انفرادی مقابلے میں آل انڈیا فائنل تھا جس نے بین الاقوامی سطح پر ہندوستانی کھلاڑیوں کے دبدبے کا مظاہرہ کیا۔

آرچری ایسوسی ایشن آف انڈیا کے صدر ارجن منڈا نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہندوستانی پیرا آرچری کے لیے ایک تاریخی اور قابل فخر لمحہ ہے۔ کھلاڑیوں نے اپنی شاندار پرفارمنس اور بے مثال ہمت سے ملک کا نام روشن کیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے جنرل وریندر سچدیوا نے کہا کہ کھلاڑیوں نے نہ صرف تمغے جیتے بلکہ پوری قوم کو متاثر کیا۔ پائل ناگ جیسے ابھرتے ہوئے کھلاڑی اور شیتل دیوی جیسی قائم شدہ چمپئن نے ٹیم کی طاقت اور مستقبل کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔

پائل ناگ اس ٹورنامنٹ میں ابھرتی ہوئی اسٹار بن کر ابھریں، انہوں نے اپنی بے خوف کارکردگی سے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ دریں اثنا، شیتل دیوی نے ایک بار پھر اپنی شاندار کارکردگی سے دنیا کے بہترین ایتھلیٹس میں اپنا مقام ثابت کیا۔ ہندوستان کی یہ کارکردگی نہ صرف تمغوں کے لحاظ سے اہم ہے بلکہ عالمی سطح پر ملک کے مضبوط دعوے کا اشارہ بھی دیتی ہے۔ ہندوستانی پیرا آرچرز کی یہ مہم ان کے جذبے، محنت اور عمدگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

آرچری ایسوسی ایشن آف انڈیا نے اس تاریخی کامیابی کے لیے تمام کھلاڑیوں، کوچز اور معاون عملے کو مبارکباد دی ہے اور آئندہ مقابلوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande