ایف اے کپ 2026 سیمی فائنل: مین سٹی کا مقابلہ ساؤتھمپٹن سے، چیلسی کا مقابلہ لیڈز یونائیٹڈ سے
نئی دہلی، 6 اپریل (ہ س)۔ ایف اے کپ 2025-26 کے سیمی فائنل میچز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پہلے سیمی فائنل میں مانچسٹر سٹی کا مقابلہ ساؤتھمپٹن سے ہوگا جبکہ دوسرے میں چیلسی کا مقابلہ لیڈز یونائیٹڈ سے ہوگا۔ دونوں میچز 25 اور 26 اپریل کے ویک اینڈ پر کھیلے
Sports-Football-FACup-Semifinals-ManCity-Southampt


نئی دہلی، 6 اپریل (ہ س)۔ ایف اے کپ 2025-26 کے سیمی فائنل میچز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پہلے سیمی فائنل میں مانچسٹر سٹی کا مقابلہ ساؤتھمپٹن سے ہوگا جبکہ دوسرے میں چیلسی کا مقابلہ لیڈز یونائیٹڈ سے ہوگا۔ دونوں میچز 25 اور 26 اپریل کے ویک اینڈ پر کھیلے جائیں گے۔دونوں سیمی فائنل میچ ویمبلے اسٹیڈیم میں ہوں گے

مانچسٹر سٹی نے کوارٹر فائنل میں لیور پول کو 4-0 سے شکست دے کر آخریچار میں جگہ بنائی جبکہ چیلسی نے لیگ ون کی ٹیم پورٹ ویلے کو 7-0 سے شکست دی۔

کوارٹر فائنل کا سب سے بڑا اپ سیٹ اس وقت ہوا جب ساؤتھمپٹن نے آرسنل کو 2-1 سے شکست دے کر سب کوحیران کر دیا۔ادھر لیڈز یونائیٹڈ نے ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کو پنالٹی شوٹ آو¿ٹ میں شکست دے کر 39 سال بعد سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔

سیمی فائنل میچوں کا شیڈول:

چیلسی بمقابلہ لیڈز یونائیٹڈ - 25 اپریل

ساؤتھمپٹن بمقابلہ مانچسٹر سٹی - 26 اپریل۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande