فیڈے کینڈیڈیٹس ٹورنامنٹ 2026، راو¿نڈ 7: ویشالی نے مسلسل دوسرا میچ جیتا، پرگیاناننداور دیویہ نے ڈرا کھیلا
نئی دہلی، 6 اپریل (ہ س)۔ فیڈے کینڈیڈیٹس ٹورنامنٹ 2026 کے ساتویں راؤنڈ میں ہندوستانی گرینڈ ماسٹر آر ویشالی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل دوسری جیت درج کی۔ وہ تان ژونگیئی کو ہرا کر سات راو¿نڈز میں سے چار پوائنٹس لے کرپوائنٹس ٹیبل می
Sports-Chess-FIDECandidates-Round7-Vaishali


نئی دہلی، 6 اپریل (ہ س)۔ فیڈے کینڈیڈیٹس ٹورنامنٹ 2026 کے ساتویں راؤنڈ میں ہندوستانی گرینڈ ماسٹر آر ویشالی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل دوسری جیت درج کی۔ وہ تان ژونگیئی کو ہرا کر سات راو¿نڈز میں سے چار پوائنٹس لے کرپوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ اینا موزیچک 4.5 پوائنٹس کے ساتھسرفہرست ہیں۔

ویشالی اور ژونگئی کے درمیان میچ ڈرا کی طرف بڑھ رہا تھا، لیکن ویشالی نے 36 اور 38 ویں چال کے دوران ژونگیئی کی غلطیوں (آر سی 6 ،کے جی7، آر اے 1) کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ 38ویں چال میں آر ایکس ایف6 کھیل کر، ویشالی نے ایک پیادہ جیت لیا اور سیاہ بادشاہ کے لیے راستہ کھول دیا۔ اس کے بعد کے ایکس ایف6 چال نے ژونگیئی کے بادشاہ کو مزید کمزور کر دیا، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ویشالی نے شاندار تال میل کے ساتھ جیت درج کی۔

دریں اثنا، ہندوستان کی دیویہ دیشمکھ کو کیٹرینا لاگنو کے خلاف ڈرا پر اکتفا کرنا پڑا۔مقابلے میں دیویہ نے بہتر پوزیشن حاصل کر لی تھی اور روک اینڈ گیم میں فتح کی طرف بڑھ رہی تھیں، لیکن مسلسل روک چیک (آر ڈی -8آر ڈی -+7آر ڈی 8)نے لاگنو کو واپسی کرنے کا موقع دیا۔ بالآخر صورت حال سنبھل گئی اور میچ برابری پر ختم ہوا۔

دیگر میچوں میں اینا موزیچک نے ببیسارا اساؤ بائیفا کے ساتھ برابری کے بعد اپنی برتری برقرار رکھی جبکہ ژو جنر اور الیگزینڈرا گوریاچکینا کے درمیان میچ بھی برابری پر ختم ہوا۔

اوپن کیٹیگری میں، ہندوستان کے آر پرگیانانند نے فابیانو کارووآناکے خلاف جیت کی کوشش کی، لیکن بالآخر تین بار ایک جیسی صورتحال (تھری فولڈ ریپیٹیشن)کے سبب میچ ڈرا پر ختم ہوا۔

دوسرے مقابلوں میں، ہیکارو ناکامورا اور میتھیاس بلوبام کے درمیان مقابلہ ڈرا ہوا۔ انیش گری نے ڈرا کے ساتھ جاوخیر سندروف کی جیت کا سلسلہ ختم کیا۔ تاہم، سندروف 7 راو¿نڈز کے بعد 6 پوائنٹس کے ساتھ اوپن کیٹیگری میں سرفہرست ہیں۔

اس کے علاوہ، چین کے وی یی نے آندرے ایسپینکو کو شکست دے کر اہم جیت حاصل کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande