شعبہ سوشل ورک نے بین نسلی تعلق پر بیداری پروگرام منعقد کیا
علی گڑھ, 06 اپریل (ہ س)شعبہ سوشل ورک نے بین نسلی تعلق (انٹرجنریشنل بانڈنگ) کے موضوع پر ایک روزہ بیداری پروگرام، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سوشل ڈیفنس، وزارت سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات، حکومت ہند کے تعاون سے منعقد کیا، جس کا مقصد طلبہ کو بڑھتی ہوئی عمر
سوشل ورک پروگرام


علی گڑھ, 06 اپریل (ہ س)شعبہ سوشل ورک نے بین نسلی تعلق (انٹرجنریشنل بانڈنگ) کے موضوع پر ایک روزہ بیداری پروگرام، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سوشل ڈیفنس، وزارت سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات، حکومت ہند کے تعاون سے منعقد کیا، جس کا مقصد طلبہ کو بڑھتی ہوئی عمر رسیدہ آبادی سے متعلق چیلنجوں کے بارے میں حساس بنانا اور مکالمے، آگہی اور کمیونٹی شمولیت کے ذریعے نسلوں کے درمیان مضبوط تعلقات کو فروغ دینا تھا۔ اختتامی اجلاس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد محسن خان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ دفتر رابطہ عامہ کی ممبر انچارج پروفیسر وبھا شرما اور سبکدوش فیکلٹی ممبر پروفیسر نسیم احمد خان مہمانانِ اعزازی تھے۔ فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے ڈین پروفیسر شہروز عالم رضوی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

پروگرام میں آبادیاتی تبدیلیوں، ذہنی صحت اور بزرگوں کی دیکھ بھال سے متعلق پالیسی فریم ورک پر ماہرین نے خطبات پیش کیے۔ پروفیسر نسیم احمد خان نے عمر رسیدگی کے سماجی اثرات اور بین نسلی تعلق اور یکجہتی کی ضرورت پر روشنی ڈالی، جبکہ پروفیسر ایس ایم خان نے ضعیفی میں جسمانی سرگرمی اور صحت کو اہم قرار دیا۔ ڈاکٹر شائنا سیف نے بزرگوں سے متعلق پالیسیوں، حقوق اور سوشل ورک کی پالیسی مداخلتوں پر گفتگو کی۔ گروپ سرگرمیوں اور مباحثوں کے ذریعے طلبہ کو عمر رسیدگی سے جڑے عملی مسائل، جیسے سماجی تنہائی اور کنبہ کے ڈھانچے میں تبدیلی کو سمجھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔ آخر میں شرکاء نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام سے بزرگوں کے مسائل کے تئیں ان کی آگہی اور سمجھ میں اضافہ ہوا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande