پروفیسر ڈاکٹر سہیل اختر کو ہند-روس بین ثقافتی روابط پر آئی سی ایس ایس آر کا تحقیقی پروجیکٹ تفویض
علی گڑھ, 06 اپریل (ہ س) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ غیر ملکی السنہ میں روسی زبان کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سہیل اختر کو انڈین کونسل آف سوشل سائنس ریسرچ (آئی سی ایس ایس آر) کی جانب سے ایک تحقیقی پروجیکٹ تفویض کیا گیا ہے۔ ”ہند-روس بین ثقافتی روابط
پروفیسر عارف سہیل


علی گڑھ, 06 اپریل (ہ س) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ غیر ملکی السنہ میں روسی زبان کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سہیل اختر کو انڈین کونسل آف سوشل سائنس ریسرچ (آئی سی ایس ایس آر) کی جانب سے ایک تحقیقی پروجیکٹ تفویض کیا گیا ہے۔

”ہند-روس بین ثقافتی روابط کی تشکیل میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کا کردار“ عنوان پر یہ پروجیکٹ اس بات کا جائزہ لے گا کہ جامعات اور تعلیمی ادارے کس طرح ہندوستان اور روس کے درمیان ثقافتی، تعلیمی اور فکری تعلقات کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ اس میں خاص طور پر تعلیمی تبادلوں، زبان کی تعلیم اور مشترکہ پروگراموں کے کردار پر توجہ دی جائے گی، جو باہمی تفہیم اور پائیدار بین ثقافتی مکالمے کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande