
جموں, 06 اپریل (ہ س)جموں سے ضلع پولیس لائنز (ڈی پی ایل) پلوامہ جا رہی پولیس کی ایک گاڑی جموں-سرینگر قومی شاہراہ پر ضلع رام بن کے کرول علاقے میں لینڈ سلائیڈ کے مقام کے قریب پتھر گرنے کی زد میں آ گئی۔
حکام کے مطابق متاثرہ مقام سے گزرتے وقت اچانک شدید پتھراؤ (شوٹنگ اسٹونز) ہوا جس کے باعث گاڑی کو نقصان پہنچا۔ تاہم گاڑی میں سوار تمام پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ذرائع نے بتایا کہ رام بن کے کرول علاقے میں مسلسل لینڈ سلائیڈ اور پتھر گرنے کے واقعات پیش آ رہے ہیں جس سے شاہراہ پر سفر کرنے والوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ انتظامیہ نے مسافروں کو احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت دی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر