اے ایم یو کے محققین نے جدید اسپورٹس فیلڈ مارکر کے لیے ڈیزائن پیٹنٹ حاصل کیا
علی گڑھ, 06 اپریل (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ فزیکل ایجوکیشن کے محققین کی ٹیم نے ”ایڈجسٹیبل پاؤڈر لائن مارکر“ کے لئے حکومت ہند کے پیٹنٹ دفتر سے ڈیزائن رجسٹریشن حاصل کیاہے، جو اسپورٹس فیلڈ ٹکنالوجی میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ یہ پیٹنٹ شد
انوویشن فیلڈ مارشل


علی گڑھ, 06 اپریل (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ فزیکل ایجوکیشن کے محققین کی ٹیم نے ”ایڈجسٹیبل پاؤڈر لائن مارکر“ کے لئے حکومت ہند کے پیٹنٹ دفتر سے ڈیزائن رجسٹریشن حاصل کیاہے، جو اسپورٹس فیلڈ ٹکنالوجی میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

یہ پیٹنٹ شدہ ڈیزائن (ڈیزائن نمبر 441119-001) کھیل کے میدان میں لائنیں کھینچنے کے لیے زیادہ کارآمد اور سائنسی طریقہ متعارف کراتا ہے اور روایتی آلات کے نقائص کو دور کرتا ہے۔ یہ جدت صارفین کو مختلف کھیلوں کی ضروریات کے مطابق لائنوں کی چوڑائی ایڈجسٹ کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے، درستگی کو یقینی بناتی ہے، مواد کے زیاں کو کم کرتی ہے اور ایک ہی فرد کو آسانی کے ساتھ بڑے میدان میں نشان لگانے کے قابل بناتی ہے۔

یہ پروجیکٹ اوصاف احمد، ڈاکٹر سید طارق مرتضیٰ، ڈاکٹر محمد شارق، ڈاکٹر محمد عمران، دھرمیندر کمار، الطاف احمد، وویک پرکاش سنگھ، نسیم حق اور عرفان خان پر مشتمل ٹیم کی کاوشوں سے ممکن ہوا ہے، جنہوں نے ڈیوائس کے ڈیزائن، تکنیکی فروغ اور عملی اطلاق میں حصہ لیا۔

ٹیم کے مطابق یہ جدت ’میک اِن انڈیا‘کے وژن سے ہم آہنگ ہے کیونکہ یہ مہنگے درآمدی آلات کا کفایتی اور مقامی متبادل ہے، اور اس کے استعمال کے امکانات تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ اسپورٹس سہولیات میں بھی ہیں۔ شعبہ کے اساتذہ نے اسے اسپورٹس سائنس میں ایک اہم اضافہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اے ایم یو میں جدت اور تحقیق پر بڑھتی ہوئی توجہ کی عکاس ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande