
علی گڑھ, 06 اپریل (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ فلسفہ کی جانب سے 7 اور 8 اپریل کو ”تنوع کا احترام: بین المذاہب مکالمہ اور ثقافتی ہم آہنگی“ موضوع پر ہائبرڈ موڈ میں دو روزہ قومی سمینار منعقد کیا جائے گا۔ شعبہ فلسفہ کے چیئرمین ڈاکٹر عامر ریاض نے بتایا کہ اس سمینار کا مقصد معاشرے میں بین المذاہب مکالمہ اور ثقافتی ہم آہنگی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، جس میں تنوع اور بقائے باہمی پر بامعنی گفتگو کی جائے گی۔ افتتاحی اجلاس 7 اپریل کو صبح 11 بجے فیکلٹی آف آرٹس کے لاؤنج میں منعقد ہوگا۔ سابق وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے، جبکہ فیکلٹی آف آرٹس کے ڈین پروفیسر ٹی این ستھیسن مہمانِ اعزازی ہوں گے۔ اس موقع پر پروفیسر اشوک ووہرا، سابق سربراہ، شعبہ فلسفہ، یونیورسٹی آف دہلی ”تھیوفوبیا، ہندو ازم اور ہندوتوا“کے موضوع پر، اور پروفیسر طارق اسلام، سابق چیئرمین، شعبہ فلسفہ، اے ایم یو ”ثقافت اور بین المذاہب مکالمے کا تضاد“ موضوع پر خطاب کریں گے۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ