

نئی دہلی، 6 اپریل (ہ س)۔
باہری ضلع کے نہال وہار تھانے کی پولیس نے گاڑی چوری کے دو معاملات کو حل کیا ہے اور ایک بدنام چور کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے تین مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔ وکرم سنگھ، ڈپٹی کمشنر آف پولیس، آو¿ٹر ڈسٹرکٹ نے پیر کو بتایا کہ نہال وہار علاقے میں 5 اپریل کو مختصر وقت کے اندر دو گاڑیوں کی چوری کی وارداتیں ہوئیں۔ دونوں معاملات میں ای ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ واقعات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے تھانہ صدر نے خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ تفتیش کے دوران پولیس ٹیم نے قریبی جرائم کے مقامات سے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی۔ فوٹیج میں ایک مشکوک نوجوان کی حرکات کا انکشاف ہوا، جس کی شناخت کے لیے کوششیں شروع کر دی گئیں۔ مقامی مخبروں کو بھی متحرک کر دیا گیا جس سے ملزم کے بارے میں اہم سراغ مل گئے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق، تکنیکی تجزیہ اور مقامی معلومات کی بنیاد پر، پولیس نے اسی دن چندر وہار علاقے میں چھاپہ مارا اور 22 سالہ سندیپ سنگھ کو گرفتار کر لیا۔ دوران تفتیش ملزم نے گاڑی چوری کی دونوں وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ اس کی اطلاع کی بنیاد پر ایک ہنڈا ایکٹیوا اسکوٹر اور ایک ہیرو اسپلنڈر موٹرسائیکل جو دونوں حال ہی میں چوری ہوئی تھیں برآمد کر لی گئیں۔
دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے ایک ساتھی کے ساتھ مل کر تقریباً ایک ماہ قبل اسکوٹر بھی چوری کیا تھا۔ اس کے بعد پولیس نے اس کی اطلاع کی بنیاد پر وکاسپوری ایکسٹینشن علاقہ سے ایک اور مسروقہ اسکوٹر برآمد کیا۔
تفتیش سے یہ بھی پتہ چلا کہ ملزم سندیپ پہلے ہی پانچ دیگر مجرمانہ معاملات میں ملوث تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ