
۔نیا موسمیاتی نظام 7 اپریل سے اپنے اثرات میں مزید اضافہ کرے گا
بھوپال، 6 اپریل (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں موسم بدل گیا ہے اور 9 اپریل تک آندھی اور بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔ ایک فعال ٹرف سسٹم کی وجہ سے، گوالیار-چمبل، جبل پور، ریوا، شہڈول اور ساگر ڈویژن کے تقریباً 24 اضلاع میں پیر کو اس کے اثرات محسوس کیے جائیں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ،اس وقت ریاست میں موسمی نظام فعال ہے اور 7 اپریل سے ایک ویسٹرن ڈسٹربنس بھی موثر ہو گا۔ اس کی وجہ سے بعض مقامات پر تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ جن اضلاع کے لیے پیر کے لیے طوفان، بارش اور گرج چمک کے الرٹ جاری کیے گئے ہیں، ان میں گوالیار، شیوپور، مورینا، بھنڈ، دتیا، شیوپوری، نیواڑی، ٹیکم گڑھ، چھتر پور، پنا، ستنا، ریوا، مو¿گنج، سیدھی، سنگرولی، میہر، کٹنی، امریا، شہڈول ، انوپ پور، ڈنڈوری ، منڈلا، سیونی اور بالا گھاٹ شامل ہیں۔
اس سے قبل 4 اور 5 اپریل کو ریاست میں موسم نے سختی دکھائی تھی۔ ہفتہ کو 14 اضلاع میں ژالہ باری درج کی گئی جبکہ 39 اضلاع میں تیز آندھی اور بارش ہوئی۔ کئی مقامات پر موسم کا نظارہ کشمیر جیسا ہو گیا۔ بارش سے متاثرہ اضلاع میں گوالیار، دتیا، بھنڈ، مورینا، شیوپور، گونا، اشوک نگر، شیو پوری، ساگر، نیواڑی، ٹیکم گڑھ، چھتر پور، دموہ، پنا، جبل پور، ڈنڈوری، منڈلا، چھندواڑہ، نرسنگھ پور، سیونی، انوپ پور،ستنا ، میہر، ریوا، مو¿ گنج، سیدھی ، کٹنی، بڑوانی، بیتول، نرمداپورم، رائسین، بھوپال، ودیشا، راج گڑھ، کھرگون، دھار، اندور، مندسور اور کھنڈواشامل رہے۔ دریں اثنا، مندسور، شیوپور، شیو پوری، گوالیار، بھنڈ، مورینا، دتیا، چھتر پور، ودیشا، رائسین، راج گڑھ، بیتول، نرسنگھ پور اور ساگر میں اولے گرے۔ کئی علاقوں میں تیز ہواوں کا اثر بھی نظر آیا۔
کئی اضلاع میں ہوا کی رفتار بھی کافی تیز رہی ۔ جبل پور میں 59 کلومیٹر فی گھنٹہ، ساگر میں 54 کلومیٹر فی گھنٹہ، بڑوانی میں 50 کلومیٹر فی گھنٹہ، شیو پوری میں 43 کلومیٹر فی گھنٹہ، کٹنی اور مورینا-اشوک نگر میں 41 کلومیٹر فی گھنٹہ، سیدھی اور گنا-گوالیار میں 37 کلومیٹر فی گھنٹہ، اندور-ریوا میں 33 کلومیٹر فی گھنٹہ، اندور-ریوا میں 33 کلومیٹر فی گھنٹہ، چترکوٹ -ستنا میں 31کلومیر فی گھنٹہ، مندسور-دھار میں 28کلومیٹر فی گھنٹہ اور بیتول میں 26 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے درج کی گئی ہے۔
اتوار کو موسم غیر مستحکم رہا، کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آنے والے دنوں میں کچھ اضلاع میں 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں جب کہ دیگر علاقوں میں 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد