میڈیکل کالج کے طالب علم کی دوران علاج موت، پوسٹ مارٹم سے ہوگا انکشاف
پریاگ راج، 6 اپریل (ہ س)۔ اترپردیش کے پریاگ راج ضلع کے جارج ٹاون تھانہ علاقے کے اللہ پور کے رہنے والے ایک میڈیکل طالب علم کی اتوار کی رات دیر گئے سوروپ رانی نہرو اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ
MEDICAL-STUDENT-DEATH-


پریاگ راج، 6 اپریل (ہ س)۔ اترپردیش کے پریاگ راج ضلع کے جارج ٹاون تھانہ علاقے کے اللہ پور کے رہنے والے ایک میڈیکل طالب علم کی اتوار کی رات دیر گئے سوروپ رانی نہرو اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (سٹی) منیش کمار شانڈیلیہ نے بتایا کہ آدتیہ (29) ولد دلیپ ساکن اللہ پور، پریاگ راج، موتی لال نہرو میڈیکل کالج میں جے آر دوسرے سال کے طالب علم تھے۔ طبیعت بگڑنے پر انہیں سوروپ رانی نہرو اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران اتوار کی رات دیر گئے ان کی موت ہوگئی۔

اسپتال کے حکام کی طرف سے اطلاع ملنے پر جارج ٹاو¿ن پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی، لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی پتہ چل سکے گی۔ ڈی سی پی نگر نے بتایا کہ علاج کے دوران میڈیکل کالج کے طالب علم کی موت کی اطلاع ملی تھی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کی بنیاد پر مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande