
لداخ, 06 اپریل (ہ س)لداخ انتظامیہ نے دو آئی اے ایس افسران کے تبادلے اور تقرریوں کے احکامات جاری کرتے ہوئے انہیں مختلف محکموں کی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔
سرکاری حکم نامے کے مطابق 2004 بیچ کے اے جی ایم یو ٹی کیڈر کے آئی اے ایس افسر شربیر سنگھ کو محکمہ مال، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، آبپاشی و فلڈ کنٹرول اور ہاؤسنگ و اربن ڈیولپمنٹ کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں، جبکہ انہیں ڈویژنل کمشنر کا اضافی چارج بھی سونپا گیا ہے۔
دریں اثنا 2021 بیچ کے آئی اے ایس افسر نتیش راجورا کو کمشنر اسٹیٹ ٹیکسز اینڈ ایکسائز تعینات کیا گیا ہے۔ وہ ڈائریکٹر اکاؤنٹس اینڈ ٹریزریز اور ڈائریکٹر ہاؤسنگ و اربن لوکل باڈیز کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر