
سرینگر 6 اپریل (ہ س)وادی کشمیر میں کئ دنوں سے ہو رہی لگاتار بارشوں کے بعد موسم میں آج سدھار دیکھنے کو ملا ہے۔ لوگوں نے ایک مرتبہ پھر سے گرم کپڑوں کا استعمال کرنا چھوڑ دیا ہے۔ واضح رہے کہ وادی کشمیر میں پچھلے ایک ہفتے سے لگاتار بارش اور برفباری کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوگئی تھی۔ تاہم آج لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے اور لوگوں کو کھیتوں میں کام کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ جبکہ پارکوں میں بھی لوگ گھومتے ہوئے نظر آئے ہیں۔وہیں محکمہ موسمیات نے دس اپریل تک موسم میں مزید رک رک کر خرابی آنے کی پیش گوئی کی ہے۔جبکہ پہاڑی علاقوں کے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ برفانی تودے گرنے کی پیش نظر احتیاط کریں ۔جبکہ غیر ضروری سفر کرنے سے بھی لوگوں سے کہا گیا ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir