جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل
جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل جموں، 06 اپریل (ہ س)۔ جموں و کشمیر میں مسلسل بارشوں کے سبب ضلع رامبن میں لینڈ سلائیڈنگ اور پتھر گرنے کے واقعات پیش آنے کے بعد جموں-سرینگر قومی شاہراہ پر پیر کی صبح ٹریفک معطل کر دیا گیا۔ سرکاری ذرا
JKNH


جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل

جموں، 06 اپریل (ہ س)۔ جموں و کشمیر میں مسلسل بارشوں کے سبب ضلع رامبن میں لینڈ سلائیڈنگ اور پتھر گرنے کے واقعات پیش آنے کے بعد جموں-سرینگر قومی شاہراہ پر پیر کی صبح ٹریفک معطل کر دیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کرول پل سے چندرکوٹ کے درمیان مختلف مقامات پر مٹی کے تودے گرنے اور پتھر آنے سے شاہراہ کے دونوں راستے بند ہو گئے، جس کے باعث دونوں جانب گاڑیوں کی آمد و رفت روک دی گئی ہے۔

ٹریفک پولیس حکام نے بتایا کہ شاہراہ کی بحالی کے لیے مشینری اور عملہ موقع پر موجود ہے اور ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر سے قبل ٹریفک کی تازہ صورتحال معلوم کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande