
جموں, 06 اپریل (ہ س)۔ جموں-سرینگر قومی شاہراہ پر کرول کے قریب پتھر گرنے کے واقعے میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) رامبن کا پرسنل سیکورٹی آفیسر (پی ایس او) زخمی ہو گیا۔حکام کے مطابق زخمی پولیس اہلکار کی شناخت رویندر سنگھ کے طور پر ہوئی ہے، جو جموں و کشمیر پولیس میں سلیکشن گریڈ کانسٹیبل ہیں۔ وہ اے ایس پی رامبن مجیب الرحمٰن کی سیکورٹی ٹیم کا حصہ تھے، جو لینڈ سلائیڈنگ کے بعد شاہراہ کی بحالی کے کام کی نگرانی کر رہے تھے۔یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب پہاڑی سے اچانک پتھر گرنے لگے اور ایک پتھر پی ایس او کو جا لگا، جس سے وہ زخمی ہو گئے۔ انہیں فوری طور پر ضلع اسپتال رامبن منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ادھر، متاثرہ حصے میں وقفے وقفے سے پتھر گرنے کے باوجود اعلی حکام کی نگرانی میں این ایچ-44 پر بحالی کا کام جاری ہے ۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر