جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت مکمل بند
جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت مکمل بند جموں، 06 اپریل (ہ س)۔ ضلع رامبن میں مسلسل بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور پتھر گرنے سے جموں-سری نگر قومی شاہراہ پر ٹریفک مکمل طور پر معطل کر دی گئی ہے۔ کرول پل اور چندرکوٹ کے درمیان شاہراہ کے د
Jknh


جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت مکمل بند

جموں، 06 اپریل (ہ س)۔ ضلع رامبن میں مسلسل بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور پتھر گرنے سے جموں-سری نگر قومی شاہراہ پر ٹریفک مکمل طور پر معطل کر دی گئی ہے۔ کرول پل اور چندرکوٹ کے درمیان شاہراہ کے دونوں راستے بند ہو گئے ہیں۔ ٹریفک پولیس حکام کے مطابق متاثرہ علاقے میں بھاری ملبہ اور مسلسل پتھر گرنے کے باعث سڑک غیر محفوظ ہو گئی تھی، جس کے پیش نظر احتیاطی طور پر دونوں جانب سے گاڑیوں کی آمد و رفت روک دی گئی۔

گاڑیوں کو محفوظ مقامات پر ٹھہرا دیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ ٹریفک کنٹرول یونٹس کو الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ بھاری اور ہلکی گاڑیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ شاہراہ کھلنے تک سفر سے گریز کریں۔ ایس ایس پی ٹریفک راجہ عادل حمید کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے پیر کی صبح سے ملبہ ہٹانے کا کام شروع کر دیا ہے، تاہم وقفے وقفے سے پتھر گرنے کے باعث کام متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حالات سازگار ہونے کی صورت میں شاہراہ کی ڈاؤن سائیڈ کو آئندہ 5 سے 6 گھنٹوں میں ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande