
جموں و کشمیر بورڈ آف پروفیشنل انٹرنس ایگزامینیشنز نے کامیابی کے ساتھ امتحان منعقد کیا
جموں، 06 اپریل (ہ س)۔ جموں و کشمیر بورڈ آف پروفیشنل انٹرنس ایگزامینیشنز (بوپی) نے اتوار کو تعلیمی سیشن 25-2026 کے لیے دسویں جماعت کی بنیاد پر ڈپلومہ پیرا میڈیکل کورسز کا کامن انٹرنس ٹیسٹ (سی ای ٹی) کامیابی کے ساتھ منعقد کیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق امتحان جموں و کشمیر اور لداخ کے مختلف مراکز جن میں سری نگر، بارہمولہ، اننت ناگ، ڈوڈہ، راجوری، جموں اور لیہہ شامل ہیں،ان جگہوں پر منعقد ہوا۔ اس دوران 1591 درخواست دہندگان میں سے 1216 امیدواروں نے شرکت کی۔
حکام نے بتایا کہ دوسری مرتبہ بارہمولہ، اننت ناگ، ڈوڈہ، راجوری اور لیہہ اضلاع میں بھی امتحانی مراکز قائم کیے گئے، جس سے امیدواروں کو سہولت میسر آئی۔ انہوں نے کہا کہ امتحان کے پُرامن اور شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں، کالج انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے تھے۔ امتحان کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ یا نقل کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
بوپی کی چیئرپرسن پروفیسر مینو مہاجن، ممبران، سکریٹری اور کنٹرولر امتحانات کے علاوہ متعلقہ افسران نے سری نگر، جموں اور لیہہ میں امتحانی عمل کی نگرانی کی، جبکہ مزید کارروائی معمول کے مطابق جاری رہی ۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر