آئی پی ایل 2026: آر سی بی کی دھماکہ خیز جیت، ڈیوڈ-پڈیکل-پاٹیدار کی دھماکہ خیز اننگز کے آگے سی ایس کے بے بس
بنگلورو، 05 اپریل (ہ س)۔ رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) نے آئی پی ایل 2026 میں شاندار بلے بازی اور گیند بازی کی بدولت چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کو 43 رن سے شکست دے کر اپنی طاقت کا شاندار مظاہرہ کیا۔ ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئ
IPL-2026-RCB-beat-CSK


بنگلورو، 05 اپریل (ہ س)۔ رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) نے آئی پی ایل 2026 میں شاندار بلے بازی اور گیند بازی کی بدولت چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کو 43 رن سے شکست دے کر اپنی طاقت کا شاندار مظاہرہ کیا۔

ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے، آر سی بی نے 250/3 کا ایک بڑا اسکور بنایا جو اس سیزن کا اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ ٹم ڈیوڈ (70*)، رجت پاٹیدار (48*) اور دیودت پڈیکل (50) نے شاندار اننگز کے ساتھ ٹیم کی قیادت کی۔

پڈیکل نے مسلسل دوسری نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے اننگز کی بنیاد رکھی۔ آخری اوورزمیں، ڈیوڈ اور پاٹیدار نے صرف 35 گیندوں میں 99 رن کی ناٹ آوٹ شراکت داری قائم کر کے میچ کو مکمل طور پر آر سی بی کے حق میںکر دیا۔ ڈیوڈ نے صرف 21 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کر کے مخالف گیند بازوں کی خوب پٹائی کی۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے، سی ایس کے کی شروعات خراب رہی، وقفے وقفے سے وکٹیں گنوانے لگے۔ سرفراز خان (50) اور پرشانت ویر (43) نے کچھ مقابلہ کیا۔ اس دوران جیمی اوورٹن نے 37 رن کی ٹھوس اننگز کھیلی لیکن وہ ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکے۔

بھونیشور کمار نے گیندبازی کے شعبے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین وکٹیں لے کر اپنی 200ویں آئی پی ایل وکٹ تک پہنچ گئے۔اس کے علاوہ جیکب ڈفی، ابھینندن سنگھ اور کرونال پانڈیا نے دو دو وکٹیں لے کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، جس سے سی ایس کے 207 رن تک محدود رہ گئی ۔

اس جیت کے ساتھ ہی آر سی بی نے نہ صرف میچ جیتا بلکہ آئی پی ایل کی تاریخ میں پہلی بار سی ایس کے کے خلاف مسلسل چارجیت بھی درج کیں۔ یہ کارکردگی ظاہر کرتی ہے کہ دفاعی چیمپئن اس سیزن میں اپنے خطاب کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے ۔

ہندوستھا سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande