
نئی دہلی، 06 اپریل (ہ س)۔ ہفتے کے پہلے دن عالمی بازاروں سے ملے جلے اشارے مل رہے ہیں۔ گڈ فرائیڈے کی تعطیل کے باعث گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن امریکی اور یورپی بازار بند رہے تھے ۔ دوسری جانب مغربی ایشیا میں جاری جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والے خدشات کے باعث ڈاو¿ جونز فیوچرز میں آج کمی کے ساتھ کاروبارہوتا نظر آ رہا ہے۔ فی الحال یہ انڈیکس 0.09 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 46,390.02 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ ایشیائی بازار میں آج ملا جلا کاروبار ہو رہاہے۔
ایشیا کے نو بازاروں میں سے تین کے انڈیکس آج سبز نشان میں ٹریڈ کر رہے ہیں، جبکہ دو نقصان کے ساتھ سرخ نشان میں ہیں۔ ہانگ کانگ، چین، تھائی لینڈاور تائیوان اسٹاک ایکسچینج میں چھٹی کی وجہ سے آج ہینگ سینگ انڈیکس، شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس،سیٹ کمپوزٹ انڈیکس اور تائیوان ویٹڈ انڈیکس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔
گفٹ نفٹی 0.10 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 22,683 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 0.69 فیصد گر کر 6,978.26 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔ دوسری طرف، نکیئی انڈیکس 604.51 پوائنٹس یعنی 1.14 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 53,728 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسی طرح کوسپی انڈیکس 0.77 فیصد اضافے کے ساتھ 5,418.80 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.30 کے اضافے کے ساتھ 4,962.13 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد