
سرینگر6اپریل( ہ س)سماجی برائیوں کو روکنے اور امن و امان کو برقرار رکھنے کی مسلسل کوششوں کے تحت، بانڈی پورہ پولیس نے بنیاری علاقے میں جوئے کے ایک سیٹ اپ کا پردہ فاش کرتے ہوئے غیر قانونی جوئے کی سرگرمیوں میں ملوث دس افراد کو گرفتار کیا۔ مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، پولیس چوکی اجس کی ایک پولیس پارٹی نے بنیاری میں چھاپہ مارا۔ آپریشن کے دوران دس افراد موقع پر جوا کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔
ملزمان کی شناخت نثار احمد ڈار وتالپورہ بنیاری،
محمد رفیق شاکرو گنڈپرنگ،
محمد رفیق شاہ آستان محلہ بنیاری، محمد رمضان ڈار وتالپورہ بنیاری، مساویر ملہ ولد چرنگ پورہ حاجن، اعجااز احمد لوہانجی بنیاری شرقی، محمد شفیع ڈار بنیاری شرکی،
نور محمد میر بنیاری شرقی،
امتیاز احمد میر صدونارا اور
بشیر احمد ڈار ساکنہ حاجن شامل ہیں۔چھاپے کے دوران ان کے قبضے سے تاش کے ساتھ داؤ پر لگی رقم بھی برآمد ہوئی۔ تمام ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے، اور پولیس اسٹیشن سمبل (پی پی اجس) میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ بانڈی پورہ پولیس غیر قانونی سرگرمیوں کو ختم کرنے اور ایک محفوظ اور منظم معاشرے کو برقرار رکھنے کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ عام لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ چوکس رہیں اور ایسے کسی بھی غیر قانونی عمل کی اطلاع قریبی پولیس اسٹیبلشمنٹ کو دیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir