
بھوپال، 6 اپریل (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال کے کٹارا ہلز علاقے میں اتوار کی دیر رات ایک معمولی جھگڑا تشدد میں بدل گیا۔ شراب نوشی کی پارٹی کے دوران شور -شرابے سے پریشان ہوکر سمجھانے گئے دو طالب علموں پر فائرنگ کر دی گئی ،جس میں وہ شدید طور پر زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق، 23 سالہ واسو گپتا اور 21 سالہ انشو تیج پاٹل سیج یونیورسٹی کے طالب علم ہیں۔ واسو بی بی اے کے تیسرے سال کا طالب علم ہے اور انشو بی ٹیک کے دوسرے سال کا طالب علم ہے۔ دونوںدوست سیج سنسٹی فیز 1 کالونی میںاپنے ساتھی طلبا کے ساتھ رہتے ہیں۔ رائسین روڈ پر واقع ایل این سی ٹی کالج میں رہنے والے سدھانشو سنگھ اور اس کے دوست اکثر کالونی کے طلباءسے ملنے آتے ہیں۔ رات گئے، وہ شراب پی کر پارٹی کر رہے تھے، شور مچا رہے تھے اور گالی گلوج کا استعمال کر رہے تھے، جس سے دوسرے طلبا پریشان تھے۔ حالات کو پرسکون کرنے کے لیے واسو اور انشو اپنے دوستوں کے ساتھ ملزم طلبا کو سمجھانے گئے لیکن بات بگڑ گئی اور جھگڑا بڑھ گیا۔
تین راو¿نڈ فائرنگ ، دو طالب علموں کو گولیاں لگیں
الزام ہے کہ جھگڑے کے دوران، سدھانشو سنگھ نے دیسی ساختہ پستول سے تین راونڈ فائر کر دیئے۔ ایک گولی واسو گپتا کے کندھے میں لگی، جب کہ دوسری گولی انشو تیج پاٹل کے پیٹ میں لگی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ دونوں زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ واردات کے بعد ملزم اپنے ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔ اس نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔ پولیس نے ملزم اور اس کے ساتھیوں کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ اسے ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا۔
تحقیقات جاری ہیں، سیکورٹی پر سوال
ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم نوجوان اکثر کالونی میں آکر رات گئے تک پارٹی کرتے تھے جس سے پہلے بھی جھگڑے ہوچکے ہیں ۔ اس واقعے نے علاقے میں سیکورٹی اور نگرانی پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد