شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام کریئر کونسلرز کی قومی ورکشاپ کا افتتاح
علی گڑھ, 06 اپریل (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام سینٹر فار ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (سی ای آرٹی) اور سینٹر فار ٹریننگ اینڈ اکیڈمک گائیڈنس (سی ٹی اے جی) کے اشتراک سے شعبہ کے کانفرنس ہال میں کریئر کاؤنسلرز کی قومی ور
شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام کریئر کونسلرز کی قومی ورکشاپ کا افتتاح


علی گڑھ, 06 اپریل (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام سینٹر فار ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (سی ای آرٹی) اور سینٹر فار ٹریننگ اینڈ اکیڈمک گائیڈنس (سی ٹی اے جی) کے اشتراک سے شعبہ کے کانفرنس ہال میں کریئر کاؤنسلرز کی قومی ورکشاپ کا افتتاح عمل میں آیا۔

اپنے افتتاحی خطاب میں مہمانِ خصوصی، فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے ڈین پروفیسر اکرام حسین نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انہیں مناسب کریئر امکانات کی طرف رہنمائی فراہم کرنے میں کاؤنسلنگ کااہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کریئر کے انتخاب کو فرد کی صلاحیتوں اور دلچسپیوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

ڈاکٹر روشن محی الدین، ڈائریکٹر، سی ای آر ٹی نے بھی خطاب کیا اور سنٹر کی تحقیقی سرگرمیوں، محروم طبقات پر توجہ اور پالیسی سطح پر گفت و شنید پر روشنی ڈالی۔

اس سے قبل ورکشاپ کی کنوینر اور چیئرپرسن پروفیسر نکہت نسرین نے شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے پروگرام کے مقاصد بیان کیے اور موجودہ تعلیمی منظرنامے میں کریئر کاؤنسلنگ کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کیا۔

شریک کنوینر پروفیسر ساجد جمال نے نظامت کے فرائض انجام دیے اور ورکشاپ کے خدوخال بیان کیے، جس میں رہنمائی کی تکنیکیں، کریئر منصوبہ بندی کی حکمت عملی اور عملی مہارتوں کو مضبوط بنانے کے لیے انٹرایکٹیو سیشنز شامل ہیں۔ افتتاحی اجلاس ڈاکٹر آفتاب احمد انصاری کے کلمات تشکر پر تکمیل کو پہنچا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande