
علی گڑھ, 06 اپریل (ہ س)فیکلٹی آف میڈیسن، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے اساتذہ اور طلبہ نے شعبہ پیتھالوجی کے سابق چیئرمین پروفیسر رانا کے شیروانی اور شعبہ فزیالوجی کے سابق چیئرمین پروفیسر پی این سنگھ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
ایک تعزیتی جلسہ میں دونوں ممتاز ماہرین کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی گئی۔ مقررین نے ان کی گراں قدر خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر ایک تعزیتی قرارداد منظور کی گئی، جس میں اہل خانہ سے تعزیت کی گئی۔ شرکاء نے دو منٹ کی خاموشی اختیار کرکے انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ