
جموں, 06 اپریل (ہ س)وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کے روز جموں ڈویژن کے 124 امیدواروں کو بحالی امدادی اسکیم اور ایس آر او-43 کے تحت تقرری نامے تقسیم کیے۔
سرکاری بیان کے مطابق یہ تقرریاں مشیر ناصر سوگامی کی موجودگی میں عمل میں آئیں۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مشکل حالات سے دوچار خاندانوں کو سہارا فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان تقرریوں کا مقصد متاثرہ خاندانوں کو باوقار زندگی اور معاشی استحکام فراہم کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے تقرری حاصل کرنے والوں کو ہدایت دی کہ وہ اپنے فرائض دیانتداری، لگن اور ہمدردی کے ساتھ انجام دیں اور اپنے پیاروں کی خدمات کی روایت کو برقرار رکھیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر