صرافہ بازار میں معمولی گراوٹ، سونا اور چاندی کی چمک پھیکی پڑی
نئی دہلی، 06 اپریل (ہ س)۔ ہفتے کے پہلے کاروباری دن، مقامی صرافہ بازار میں آج سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ابتدائی تجارت کے دوران کمزوری کا رجحان نظر آر ہا ہے ۔ سونے کی قیمت میں کمی کے باعث ملک کی بیشتر صرافہ بازاروں میں 24 کیرٹ سونا 1,50,920 روپے ف
Bullion-Market-Gold-Silver


نئی دہلی، 06 اپریل (ہ س)۔ ہفتے کے پہلے کاروباری دن، مقامی صرافہ بازار میں آج سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ابتدائی تجارت کے دوران کمزوری کا رجحان نظر آر ہا ہے ۔ سونے کی قیمت میں کمی کے باعث ملک کی بیشتر صرافہ بازاروں میں 24 کیرٹ سونا 1,50,920 روپے فی 10 گرام سے لے کر 1,51,070 روپے فی 10 گرام تک کی سطح پرکاروبار کر رہا ہے۔ جبکہ 22 کیرٹ سونا آج 1,38,340 روپے فی 10 گرام سے لے کر 1,38,490 روپے فی 10 گرام تک کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح چاندی کی قیمت میں معمولی کمی کی وجہ سے یہ چمکدار دھات آج دہلی کے صرافہ بازار میں 2,49,900 روپے فی کلو گرام کی سطح پر فروخت ہو رہی ہے۔

دہلی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,51,070 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,38,490 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔ وہیں ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 1,50,920 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,38,340 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 1,50,970 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,38,390 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔

ان بڑے شہروں کے علاوہ، چنئی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,50,920 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,38,340 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں 24 کیرٹ سونا 1,50,920 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,38,340 روپے فی 10 گرام پر کاروبار کر رہا ہے۔ بھوپال میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,50,970 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,38,390 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔

لکھنو¿ کے صرافہ بازار میں آج 24 کیرٹ سونا 1,51,070 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,38,490 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,50,970 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,38,390 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ جے پور میں 24 کیرٹ سونا 1,51,070 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,38,490 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔

ملک بھر کی دیگر ریاستوں کی طرح آج کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کے صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں ہلکی سی کمزوری دکھائی دے رہی ہے۔ ریاستی دارالحکومتوں بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں، 24 کیرٹ سونا 1,50,920 روپے فی 10 گرام پر تجارت کر رہا ہے۔ اسی طرح، 22 کیرٹ سونا ان تین شہروں کی صرافہ بازاروں میں 1,38,340 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande