مغربی ایشیا سے ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس کی آج 30 پروازیں
نئی دہلی، 6 اپریل (ہ س)۔ مغربی ایشیا میں بحران کے درمیان، ٹاٹا کی قیادت والی ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس آج مشترکہ طور پر اس خطے سے آنے -جانے والی کل 30 شیڈولڈ اور نان-شیڈولڈ پروازیں چلائیں گی۔ وہیں،انڈیگو کی منتخب خدمات جاری رہیں گی۔ ، ای
Air-India-and-Air-India-Express-have-30-flights-fr


نئی دہلی، 6 اپریل (ہ س)۔ مغربی ایشیا میں بحران کے درمیان، ٹاٹا کی قیادت والی ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس آج مشترکہ طور پر اس خطے سے آنے -جانے والی کل 30 شیڈولڈ اور نان-شیڈولڈ پروازیں چلائیں گی۔ وہیں،انڈیگو کی منتخب خدمات جاری رہیں گی۔

، ایئر انڈیا نے پیر کو ایکس پر ایک بیان میں بتایا کہ ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس گروپ مشترکہ طور پر 6 اپریل کو مغربی ایشیا کے علاقے اور وہاں سے کل 30 طے شدہ اور غیر طے شدہ پروازیں چلائیں گی۔

ایئرلائن نے کہا کہ ان 30 پروازوں میں سے 10 متحدہ عرب امارات کے لیے آنے اور جانے والی نان-شیڈولڈ خدمات ہوںگی؛گزشتہ دنوں کے مقابلے میں ایڈ-ہاک آپریشنز میں یہ مزید نمایاں کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ پروازیں سلاٹ کی دستیابی اور ہندوستانی اور متحدہ عرب امارات کے حکام کی جانب سے موصول ہونے والی ریگولیٹری منظوریوں کے تحت چلیں گی۔

کمپنی کے مطابق دبئی، ابوظہبی اور شارجہ کے لیے ایڈہاک پروازوں کے ذریعے سروس جاری رہے گی۔ ایئر انڈیا دہلی-دبئی سروس چلائے گی، جبکہ ایئر انڈیا ایکسپریس منگلور کو دبئی سے جوڑے گی۔ دہلی سے ابوظہبی تک محدود ایئر انڈیا ایکسپریس سروس دستیاب ہوگی اور شارجہ کو امرتسر اور کنور سے منسلک کیا جائے گا۔

اس کے ساتھ ہی ، عمان میں مسقط روٹ پر شیڈول آپریشنز جاری رہیں گے، جس میں ایئر انڈیا ایکسپریس دہلی، کنور، ممبئی اور ترواننت پورم سے پروازیں چلا ئے گی ۔ سلالہ کی خدمات بدستور معطل ہیں۔ کمپنی نے کہا کہ انڈیگو منتخب خدمات کو بھی جاری رکھے گی۔ اس نے مزید کہا کہ ایئر لائنز خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال کے درمیان اپنے آپریشنز کا انتظام کر رہی ہیں۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande