مشترکہ سیکورٹی مفادات پر دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے فضائیہ کے سربراہ کا امریکہ کا دورہ
نئی دہلی، 6 اپریل (ہ س):۔ فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ ہندوستان امریکہ دفاعی شراکت کو مضبوط بنانے کے لئے امریکہ پہنچ گئے ہیں۔ امریکہ میں ہندوستانی سفیر ونے موہن کواترا نے ان کا استقبال کیا۔ ان کا یہ دورہ امریکی انڈو پیسفک کمانڈ کے ک
مشترکہ سیکورٹی مفادات پر دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے فضائیہ کے سربراہ کا امریکہ کا دورہ


نئی دہلی، 6 اپریل (ہ س):۔

فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ ہندوستان امریکہ دفاعی شراکت کو مضبوط بنانے کے لئے امریکہ پہنچ گئے ہیں۔ امریکہ میں ہندوستانی سفیر ونے موہن کواترا نے ان کا استقبال کیا۔ ان کا یہ دورہ امریکی انڈو پیسفک کمانڈ کے کمانڈر ایڈمرل سیموئیل جے پاپارو کے 14 سے 19 فروری تک ہندوستان کے دورے کے بعد ہے تاکہ ملکوں کے قریبی فوجی تعلقات کو مضبوط کیا جا سکے۔

ہندوستانی سفیر نے ایکس پوسٹ پر لکھا کہ فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل امر پریت سنگھ ہندوستان امریکہ دفاعی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور دونوں فضائی افواج کے درمیان مضبوط اور بڑھتے ہوئے تعلقات کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا دورہ امریکہ شروع کر رہے ہیں۔ فضائیہ کے سربراہ کا دورہ امریکی انڈو پیسیفک کمانڈ کے کمانڈر ایڈمرل سیموئیل جے پاپارو کے 14 سے 19 فروری تک ہندوستان کے دورے کے بعد ہوا ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی فوجی تعلقات کو مضبوط کیا جا سکے، جبکہ مشترکہ ہندوستان-امریکہ سیکورٹی مفادات پر بھی تعاون کیا جا سکے۔

ایڈمرل پاپارو کے دورہ ہندوستان کا مقصد بھی مشترکہ ہندوستان-امریکہ سیکورٹی مفادات پر تعاون اور ممالک کے قریبی فوجی تعلقات کو مضبوط بنانا تھا۔ اپنے دورہ بھارت کے دوران، انہوں نے امریکی سفیر سرجیو گور کے ہمراہ 16 فروری کو چندیمندر میں بھارتی فوج کی مغربی کمان کا دورہ کیا، اور فوج کے انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف (آئی ڈی ایس) ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کیا۔ چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انیل چوہان کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران، انہوں نے مضبوط اور بڑھتی ہوئی ہندوستان-امریکہ دفاعی شراکت داری کی توثیق کی، جو مشترکہ اسٹریٹجک مفادات اور علاقائی سلامتی اور استحکام کے عزم پر مبنی ہے۔ دونوں رہنماو¿ں نے فوجی تعاون، باہمی تعاون اور مشترکہ آپریشنل صلاحیتوں کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

اسی طرح، بنگلور کے اپنے دورے کے دوران، انہوں نے علاقائی سلامتی کو آگے بڑھانے اور زمینی، سمندری، ہوا، خلا اور سائبر اسپیس ڈومینز میں فوجی باہمی تعاون کو مضبوط بنانے میں ہندوستان کے اہم کردار پر زور دیاتھا۔

امریکی انڈو پیسفک کمانڈ کے کمانڈر ایڈمرل سیموئیل جے پاپارو کے دورہ ہندوستان کے دوران شروع ہونے والی بات چیت کو آگے بڑھانے کے لیے چیف آف دی ایئر اسٹاف کے دورے کو اہم سمجھا جارہا ہے ۔ اعلیٰ امریکی فوجی حکام کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کے دوران وہ مشترکہ اسٹریٹجک مفادات، علاقائی سلامتی اور استحکام کے عزم اور فوجی تعاون، باہمی تعاون اور مشترکہ آپریشنل صلاحیتوں پر بات چیت کریں گے۔تیجس مارک-1اے کے ایف-404 انجنوں میں تاخیر کے معاملے پر بھی امریکی کمپنی جی ای ایئرو اسپیس سے بات ہو سکتی ہے کیونکہ وہ انجن کی تاخیر سے طیاروں کی سپلائی نہ ہونے کے مسئلے پر کافی مکھر رہے ہیں

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande