اے سی بی نے محکمہ بجلی کے ملازم کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا
اے سی بی نے محکمہ بجلی کے ملازم کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جموں، 06 اپریل (ہ س)۔ اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے گاندھی نگر علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے محکمہ بجلی کے ایک جونیئر انجینئر کو 75 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفت
ACB


اے سی بی نے محکمہ بجلی کے ملازم کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا

جموں، 06 اپریل (ہ س)۔ اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے گاندھی نگر علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے محکمہ بجلی کے ایک جونیئر انجینئر کو 75 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ اے سی بی کے ترجمان کے مطابق، گرفتار ملزم انیرودھ شرما جموں پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (جے پی ڈی سی ایل) کے سب ڈویژن کٹرا میں جونیئر انجینئر کے طور پر تعینات تھا۔ ملزم کے خلاف انسداد بدعنوانی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے خلاف شکایت موصول ہوئی تھی کہ وہ بجلی میٹر کی تبدیلی اور ماہانہ بل کم کرنے کے عوض رشوت طلب کر رہا ہے۔ شکایت کی بنیاد پر خفیہ جانچ کی گئی، جس میں الزامات درست پائے گئے، جس کے بعد اے سی بی پولیس اسٹیشن ادھم پور میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ کارروائی کے دوران اے سی بی کی ٹیم نے ملزم کو شکایت کنندہ سے 75 ہزار روپے کی پہلی قسط بطور رشوت وصول کرتے ہوئے آزاد گواہوں کی موجودگی میں رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے رشوت کی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔ ادھر، اے سی بی نے مجسٹریٹ کی موجودگی میں جموں کے جانی پور علاقے میں واقع ملزم کے گھر کی تلاشی بھی لی ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande