
کوچ بہار، 5 اپریل (ہ س)۔
شمالی بنگال میں اسمبلی انتخابات سے قبل پولیس نے ایک بڑی سازش کو ناکام بنا دیا۔ اتوار کو علی الصبح چینگراباندھا بائی پاس پر چیک پوائنٹ کے دوران ایک مشکوک کار سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کے مطابق سلی گڑی سے دنہاٹا جانے والی ایک کار کو روک کر تلاشی لی گئی اور چھپے ہوئے دیسی ساختہ پستول اور 20 زندہ گولہ بارود برآمد کیا گیا۔اس معاملے میں منیر الاسلام اور شمیم الرحمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ یہ کارروائی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی۔ برآمد شدہ اسلحہ کو ڈسٹرکٹ کرائم برانچ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
پولیس اب اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ یہ ہتھیار کہاں لے جا رہے تھے اور اس کے پیچھے کون سا نیٹ ورک ہے۔ الیکشن کے موسم میں اتنی بڑی مقدار میں اسلحہ کی برآمدگی نے علاقے میں ہلچل مچا دی ہے اور کسی ممکنہ سازش کے زاویے سے بھی تفتیش جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ