ممتا بنرجی کے ہیلی کاپٹر کے قریب مشکوک ڈرون اڑانے کے الزام میں تین افراد گرفتار
مالدہ، 05 اپریل (ہ س)۔ ضلع کے سمسی علاقے میں ترنمول سپریمو ممتا بنرجی کی طرف سے منعقدہ انتخابی ریلی کے دوران سیکورٹی کی سنگین کوتاہی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ریلی کے مقام پر اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب وزیر اعلیٰ کے ہیلی کاپٹر کے بالکل سامنے اچانک
ممتا بنرجی کے ہیلی کاپٹر کے قریب مشکوک ڈرون اڑانے کے الزام میں تین افراد گرفتار


مالدہ، 05 اپریل (ہ س)۔ ضلع کے سمسی علاقے میں ترنمول سپریمو ممتا بنرجی کی طرف سے منعقدہ انتخابی ریلی کے دوران سیکورٹی کی سنگین کوتاہی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ریلی کے مقام پر اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب وزیر اعلیٰ کے ہیلی کاپٹر کے بالکل سامنے اچانک ایک ڈرون اڑتا ہوا نظر آیا۔ پولیس نے اس واقعہ میں ملوث تین نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت انکت کمار پاسوان، سری کانت منڈل اور نور اختر کے طور پر کی گئی ہے، جو بہار کے کٹیہار ضلع کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ ہفتہ کو ریلی کے اختتام کے بعد اور وزیر اعلیٰ اپنے ہیلی کاپٹر میں سوار ہو رہی تھیں، ایک ڈرون کو ان کے بالکل قریب سے اڑتے ہوئے دیکھا گیا۔ یہ دیکھ کر وزیر اعلیٰ برہم ہو گئیں اور انہوں نے فوری طور پر سکیورٹی اہلکاروں کو سخت کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ اس کے بعد پولیس نے ہجوم میں موجود تین افراد کو ڈرون سمیت حراست میں لے لیا اور بعد میں انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ملزم ہریش چندر پور میں ترنمول امیدوار مطیع الرحمان کی انتخابی ریلی میں شرکت کے لیے آیا تھا۔ تاہم، فی الحال اس بات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں کہ کس کی اجازت کے تحت اور کس مقصد کے لیے انھوں نے ڈرون اڑایا، خاص طور پر اتنے سخت حفاظتی حصار کی موجودگی کے پیش نظرایسا کیوں ہوا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande