
حیدرآباد ، 5 اپریل (ہ س)۔
ایک خاتون اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی جب ایک تیزرفتار ڈی سی ایم گاڑی نے اسکوٹرکو ٹکرماری اور تقریباً پانچ کلومیٹر تک گھسیٹتی رہی۔ یہ واقعہ ہفتہ کی رات دیر گئے مدھاپوراورجوبلی ہلز کے درمیان پیش آیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ نصف شب کے قریب مائنڈ اسپیس کے نزدیک مدھاپور پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا، جب ڈی سی ایم نے آگے چل رہی اسکوٹرکوٹکر ماری۔ ٹکر کے بعد اسکوٹر گاڑی کے نیچے پھنس گئی، لیکن ڈرائیور نے گاڑی نہیں روکی اور مسلسل چلتا رہا۔ راستے میں موجود لوگوں نے واقعہ دیکھ کر گاڑی کا پیچھا کیا اور بالآخر اسے روکنے میں کامیاب ہوئے۔ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی پکڑا گیا اورعوام نے اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔اسکوٹر پر سواردو خواتین شدید زخمی ہوئیں اور انہیں فوری طور پر قریبی ہاسپٹل منتقل کیاگیا۔ ڈاکٹروں نے بعد میں تصدیق کی کہ ان میں سے ایک خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق