
بلرام پور ، 5 اپریل (ہ س)۔ اتوار کی صبح تقریباً 4 بجے اتر پردیش میں بلرام پور ضلع کے تلسی پور تھانہ علاقے میں پروشوتم پور کے قریب ایک کار بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ کار میں سوار دو نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ ایک نوجوان اسپتال میں دم توڑ گیا،3 دیگر شدید زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ضلع اسپتال ریفر کر دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق تلسی پور سے پچپیڑوا جانے والی ایک کار پروشوتم پور کے قریب اچانک کنٹرول کھو بیٹھی اور ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ڈرائیور سمیت دو افراد کی موت ہو گئی۔ کار میں سوار تمام افراد طور پچپیڑوا علاقے کے رہنے والے تھے۔
تلسی پور پولیس اسٹیشن کے انچارج سدھیر سنگھ نے بتایا کہ کار ڈرائیور عادل ولدشفیق ( 21) جو کہ پرانی بازار پچپیڑوا کے رہنے والے تھے اور افروز ولد بھولا ( 20) ساکن جگدیش پور پچپیڑوا اور ہاشمی ملک پرانی بازار پچپیڑواکی موت ہوگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں ڈسٹرکٹ اسپتال ریفر کر دیا گیا۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan