زمین کے تنازع میں نوجوان کا قتل
اورئی، 5 اپریل (ہ س) اتر پردیش میں جالون ضلع کے کدورا تھانہ علاقے میں واقع کنہاکھیڑا گاو¿ں میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور معاملے کی تفتیش شروع کردی۔ اسٹیشن ہاو¿س آفیسر پربھا
قتل


اورئی، 5 اپریل (ہ س) اتر پردیش میں جالون ضلع کے کدورا تھانہ علاقے میں واقع کنہاکھیڑا گاو¿ں میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور معاملے کی تفتیش شروع کردی۔

اسٹیشن ہاو¿س آفیسر پربھات سنگھ نے اتوار کو بتایا کہ کنھاکھیڑا گاو¿ں کے رہنے والے منوج (26) کا گاو¿ں کے کچھ لوگوں کے ساتھ دیرینہ زمینی تنازعہ چل رہا تھا۔ اس تنازعہ کی وجہ سے اتوار کو دونوں فریقین کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی۔ ملزم نے منوج پر لاٹھیوں اور تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ اس حملے میں منوج شدید زخمی ہوگیا۔ اس کے اہل خانہ اسے علاج کے لیے کدورہ کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لے گئے، جہاں ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دیدیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔

متوفی منوج کے بھائی نارائن نے پولیس کو بتایا کہ ان کا پڑوسی کے ساتھ زمین کو لے کر تنازعہ چل رہا تھا۔ انہوں نے اسی دشمنی کی بنا پر اس کے بھائی کو قتل کر دیا تھا۔ تھانہ انچارج نے بتایا کہ اہل خانہ کی شکایت پر ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande