
اورئی، 5 اپریل (ہ س) اتر پردیش کے جالون ضلع کے آٹا تھانہ علاقے کے تحت اتوار کو بارا گاو¿ں میں ایک طالب علم کی لاش پھندے سے لٹکی ہوئی ملی۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر معاملے کی تفتیش شروع کردی۔
آٹا پولیس اسٹیشن کے انچارج اجے سنگھ نے بتایا کہ بارہ گاو¿ں میں رہنے والی بی ایس سی کی طالبہ کرشمہ (19) نے ہفتہ کی رات اپنے کمرے میں ساڑھی کے پھندہ سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ اتوار کی صبح جب کرشمہ کافی دیر تک اپنے کمرے سے نہیں نکلی تو اس کے گھر والوں کو شک ہوا۔ انہوں نے دروازہ کھٹکھٹایا، لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔ دروازہ توڑ کر گھر والوں کو کرشمہ کی لاش پھندے سے لٹکی ہوئی ملی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لے کر اہل خانہ سے پوچھ گچھ شروع کردی۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ کرشمہ کسی بھی چیز سے پریشان دکھائی نہیں دے رہی تھیں، اس لیے انہیں اس بات کا علم نہیں کہ اس نے ایسا قدم کیوں اٹھایا۔
اسٹیشن انچارج نے بتایا کہ جائے وقوعہ کا معائنہ کیا گیا، لیکن کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی مزید کارروائی کی جائے گی۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی